உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشوریہ رائے نے آخر کیوں ٹھکرادیا تھا کچھ کچھ ہوتا ہے کا Offer، ایکٹریس نے خود بتائی تھی وجہ

    ایشوریہ رائے کو آخری مرتبہ 2018 کی میوزیکل فلم فنے خان میں انیل کپور اور راج کمار راو کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی منی رتنم کی آنے والی فلم پونین سیلون میں دکھائی دیں گی۔

    ایشوریہ رائے کو آخری مرتبہ 2018 کی میوزیکل فلم فنے خان میں انیل کپور اور راج کمار راو کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی منی رتنم کی آنے والی فلم پونین سیلون میں دکھائی دیں گی۔

    ایشوریہ رائے کو آخری مرتبہ 2018 کی میوزیکل فلم فنے خان میں انیل کپور اور راج کمار راو کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی منی رتنم کی آنے والی فلم پونین سیلون میں دکھائی دیں گی۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کی بہترین اور یادگار فلموں کی بات کریں تو فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' بھی اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے کرن جوہر کے اس 1998 کے رومانٹک کامیڈی ڈرامے میں اپنی اداکاری دکھائی۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اس نے باکس آفس پر کلیکشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔ کچھ کچھ ہوتا ہے کے کئی سین اور گانے آج بھی سامعین کی زبان پر ہیں۔

      رانی مکھرجی بھی اس فلم میں ٹینا کا کردار ادا کرکے راتوں رات اسٹار بن گئیں۔ حالانکہ اس کردار کے لیے رانی مکھرجی پہلی پسند نہیں تھیں۔ دراصل کرن جوہر نے ایشوریہ رائے بچن، ٹوئنکل کھنہ، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن سمیت کئی ٹاپ اداکاروں کو ٹینا کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن بات نہیں بن پائی۔ آخری میں یہ رول رانی مکھرجی کے حصے میں آیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      TVکی ناگن سوربھی چندناکے نئے فوٹو شوٹ میں نظر آیا بے باک اور بولڈ انداز

      ایشوریہ رائے نے تھروبیک انٹرویو م یں ٹینا کا رول نہ کرنے کی بتائی تھی وجہ
      ایش نے کہا تھا کہ 'اگر میں فلم کرتی تو مجھے یہ کہہ کر چھیڑا جاتا کہ 'دیکھو ایشوریہ رائے وہی کر رہی ہیں جو اس نے اپنے ماڈلنگ کے دنوں میں کیا تھا۔ اپنے بالوں کو سیدھا کرنے کی طرح، منی پہن کر گلیمرس انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتی تھیں۔ ویسے بھی فلم میں آخری میں ہیرو مرکزی اداکارہ کی طرف واپس چلا جاتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ اگر میں نے 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کیا ہوتا تو مجھے غیر ضروری طور پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      عرفی جاوید نے پورے جسم پر چپکائیCotton Candy، ویڈیو دیکھ حیران یوزر نے کہا’ہمت ہے تو۔۔۔‘

      ویسے بتادیں کہ ہندوستان، ماریشس اور اسکاٹ لینڈ میں فلمائی گئی، کچھ کچھ ہوتا ہے اس سال کی سب سے زیادہ کمائی والی ہندوستانی فلم تھی۔

      جلد ہی منی رتنم کی فلم میں نظر آئیں گی ایش
      وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو، ایشوریہ رائے کو آخری مرتبہ 2018 کی میوزیکل فلم فنے خان میں انیل کپور اور راج کمار راو کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی منی رتنم کی آنے والی فلم پونین سیلون میں دکھائی دیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: