تنازعات میں رہا ان فلمی ستاروں کا بریک اپ، کسی نے لگایا دھوکے کا الزام تو کسی نے مارپیٹ کا
تنازعات میں رہا ان فلمی ستاروں کا بریک اپ، کسی نے لگایا دھوکے کا الزام تو کسی نے مارپیٹ کا
کچھ لو اسٹوری اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہے، وہیں کچھ پریم کہانی کا خاتمہ اتنا دردناک ہوتا ہے کہ لوگ اسے بھلائے نہیں بھول پاتے۔ آج ہم کچھ ایسے ہی جوڑیوں کی بات کریں گے جن کی لو اسٹوری بہت ہی متنازعہ طریقے سے ختم ہوئی۔
بالی ووڈ میں رشتے بننا اور بگڑنا بے حد عام ہے۔ یہاں آئے دن ایک نئی لو اسٹوری کیش روعات ہوتی ہے۔ جہاں کچھ لو اسٹوری اپنی منزل تک پہنچ جاتی ہے، وہیں کچھ پریم کہانی کا خاتمہ اتنا دردناک ہوتا ہے کہ لوگ اسے بھلائے نہیں بھول پاتے۔ آج ہم کچھ ایسے ہی جوڑیوں کی بات کریں گے جن کی لو اسٹوری بہت ہی متنازعہ طریقے سے ختم ہوئی۔
سنجے دت-مادھوری دکشت کہتے ہیں کہ سنجے دت ایک وقت مادھوری دکشت کے پیار میں بری طرح گرفتار تھے، لیکن ٹاڈا سے نام جڑنے کے بعد مادھوری نے سنجے سے دوری بنالی۔ اس کے بعد دونوں کو لے کر کئی متنازعہ باتیں بھی سامنے آئیں۔
سلمان خان-ایشوریہ رائے سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی پریم کہانی سے بھلا کون واقف نہیں ہے۔ دونوں نے ایک وقت پر ٹوٹ کر ایک دوسرے کو چاہا تھا، لیکن جس طرح سے اس رشتے کا اختتام ہوا، اس نے اس پیاری سی لو اسٹوری کو موضوع بحث بنادیا۔ ایشوریہ نے سلمان پر انہیں مارنے پیٹنے تک کے الزام لگائے تھے۔ اس کے بعد سلمان خان کا نام کیٹرینہ اور جیکلین سمیت کئی اداکاراوں کے ساتھ بھی جڑا۔
ریتیک روشن-کنگنا رناوت ریتیک روشن اور کنگنا رناوت کا متنازعہ رشتہ شائد ہی کوئی بھول پائے گا۔ رجت شرما کے شو آپ کی عدالت میں کنگنا نے ریتیک پر کئی مرتبہ سنگین الزام لگائے تھے۔ حالانکہ ریتیک روشن نے کبھی اس پر بات نہیں کی۔ بتادیں کہ، کرش2 کی شوٹنگ کے دوران ریتیک اور کنگنا کے درمیان قربتیں بڑھی تھیں۔
رنبیرکپور-دیپیکا پڈوکون رنبیر اور دیپیکا کے بھی پیار کے چرچے ایک وقت خوب عام تھے۔ لیکن اس رشتے کا خاتمہ بھی بہت ہی دردناک رہا۔ دیپیکا پڈوکون کئی مرتبہ انٹرویو میں اشارہ دے چکی ہیں کہ رنبیر انہیں چیٹ کررہے تھے۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ دیپیکا رنبیر پر جان چھڑکتی تھیں، لیکن جب انہیں رنبیر کی بے وفائی کی بات پتہ چلی تو وہ اسے برداشت نہیں کرپائی اور انہوں نے ان سے بریک اپ کرلیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔