உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’سنگھم 3’ میں اجے دیوگن پاکستانی دہشت گردوں سے لیں گے لوہا، اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی ہوں گے ساتھ

    ’سنگھم 3’ میں اجے دیوگن پاکستانی دہشت گردوں سے لیں گے لوہا، اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی ہوں گے ساتھ

    ’سنگھم 3’ میں اجے دیوگن پاکستانی دہشت گردوں سے لیں گے لوہا، اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی ہوں گے ساتھ

    روہت شیٹی نے ’فلم سمبا‘ میں ’سوریہ ونشی‘ کی جھلک دکھائی تھی، اسی طرح اس فلم کے کلائیمکس میں ڈائریکٹر نے ’سنگھم 3‘ (Singham 3) کی اچھی خبر مداحوں کو دے دی ہے۔ جی ہاں، جلد ہی روہت شیٹی، اجے دیوگن (Ajay Devgan) کے ساتھ ’سنگھم 3‘ کی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔

    • Share this:
      روہت شیٹی (Rohit Shetty) کی فلم ’سوریہ ونشی‘ (Sooryavanshi) باکس آفس پر  زبردست کمائی کر رہی ہے۔ دو دن میں ہی فلم نے 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا، جس طرح روہت شیٹی نے ’فلم سمبا‘ میں ’سوریہ ونشی‘ کی جھلک دکھائی تھی، اسی طرح اس فلم کے کلائیمکس میں ڈائریکٹر نے ’سنگھم 3‘ (Singham 3) کی اچھی خبر مداحوں کو دے دی ہے۔ جی ہاں، جلد ہی روہت شیٹی، اجے دیوگن (Ajay Devgan) کے ساتھ ’سنگھم 3‘ کی شوٹںگ کرنے والے ہیں۔ ساتھ ہی اس کی ریلیز ڈیٹ بھی ابھی سے ہی فائنل کرلی گئی ہے۔ اگر سب کچھ روہت شیٹی کے پلان کے حساب سے چلا تو ناظرین ’سنگھم 3‘ کا لطف سال 2023 میں 15 اگست کے موقع پرسنیما گھروں میں لے سکتے ہیں۔

      سب سے خاص بات یہ ہے کہ جیسے فلم’سوریہ ونشی‘ میں اجے دیوگن (Ajay Devgan) اور رنویر سنگھ (Ranveer Singh) گیسٹ رول میں نظر آئے، اسی طرح ’سنگھم 3‘ میں اکشے کمار (Akshay Kumar) اور رنویر سنگھ گیسٹ اپیئرنس دیں گے۔ حالانکہ ابھی اس فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی روہت شیٹی ’سنگھم 3‘ کا اعلان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’سنگھم 3‘ کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوسکتی ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم میں اجے دیوگن، پاکستانی دہشت گردوں سے دو دو ہاتھ کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان والے حصے کی شوٹنگ ہندوستان میں ہوگی۔

      ’بازی راو سنگھم‘ کے کردار میں اجے دیوگن کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔ اس فرنچائزی فلم کے پہلے حصے میں بازی راو کو گوا کے نامی بدمعاش سے پنگا لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس کے دوسرے حصے میں وہ بدعنوان لیڈر سے لڑتا ہے۔ اب بازی راو سنگھم سیدھے خونخوار دہشت گردوں سے لوہا لے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شاہ رخ خان کی فین ہیں ملالہ یوسف زئی، یوم پیدائش پر شوہر نے اس انداز میں دی تھی خاص مبارکباد


      ’سنگھم 3‘ کی شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے روہت شیٹی، رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی کامیڈی فلم ’سرکس‘ کو پورا کریں گے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ کا ڈبل رول ہے۔ حال ہی میں، روہت شیٹی نے اپنے پہلی او ٹی ٹی ویب سیریز کے لئے سدھارتھ ملہوترا کو دستخط کیا ہے۔ یہ سیریز بھی پولیس ڈراما پر ہی مبنی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      میاں خلیفہ نے ناک کی سرجری کے بعد اب اس باڈی پارٹ میں لئے بوٹاکس انجکشن، خود کیا انکشاف


      فلم ’سوریہ ونشی‘ کے پرموشن کے سلسلے میں روہت شیٹی، کٹرینہ کیف کے ساتھ ’بگ باس 15‘ میں پہنچے تھے۔ شو میں انہوں نے سلمان خان کے سامنے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان کی فرنچائزی فلم ’دبنگ‘ کے کردار ’چلبل پانڈے‘ اور ’سنگھم‘ کے کردار ’بازی راو‘ کو ایک ساتھ پردے پر لانا چاہتے ہیں۔ روہت شیٹی کی اس بات پر سلمان خان بھی متفق ہوتے ہوئے نظر آئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: