உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اجے دیوگن سیاست میں قدم نہیں رکھنا چاہتے

    ممبئی۔ بالی ووڈ کے اداکار اجے دیوگن سیاست کے میدان میں قدم نہیں رکھنا چاہتے جبکہ فلم انڈسٹری کے کئی ستارے سیاست کے میدان میں اتر چکے ہیں۔

    ممبئی۔ بالی ووڈ کے اداکار اجے دیوگن سیاست کے میدان میں قدم نہیں رکھنا چاہتے جبکہ فلم انڈسٹری کے کئی ستارے سیاست کے میدان میں اتر چکے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔  بالی ووڈ کے اداکار اجے دیوگن سیاست کے میدان میں قدم نہیں رکھنا چاہتے جبکہ فلم انڈسٹری کے کئی ستارے سیاست کے میدان میں اتر چکے ہیں۔


      اجے دیوگن گزشتہ دنوں بہار کے نالندہ میں ایک انتخابی ریلی میں شامل ہونے گئے تھے اس کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ اجے دیوگن بھی سیاست کے میدان میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ بات صاف کر دی ہے کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


      اجے دیوگن نے کہا، 'میں سیاست کے میدان میں اترنے نہیں جا رہا ہوں۔ میری سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔دراصل یہ میرے مزاج کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا، ’’مجھے دکھ ہے کہ میں بهارشريف اور نالندہ میں ہوئی ریلیوں میں شامل نہیں ہو سکا کیونکہ وہاں بھیڑ بے قابو ہو رہی تھی تو انتظامیہ نے مجھے ریلی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی‘‘۔

      First published: