உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    الگ الگ فلموں میں Ajay Devgnاور کاجول نے کہہ ڈالا یکساں ڈائیلاگ،مزیدار ویڈیو وائرل

    اجئے دیوگن نے شیئر کی اپنی اور کاجول کی فلموں کی کلپ۔

    اجئے دیوگن نے شیئر کی اپنی اور کاجول کی فلموں کی کلپ۔

    Ajay Devgn Kajo Same Dialogue Video: ویڈیو میں اجے اور کاجول دونوں اپنے اپنے زبردست تیور میں ایک جیسا ڈائیلاگ کہتے نظر آرہے ہیںَ مگر اجئے کو لگتا ہے کہ کاجول نے انہیں ہرادیا۔ ویڈیو کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’ارے، کاجول نے مجھے ہرادیا۔‘

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Ajay Devgn Kajo Same Dialogue Video: اجئے دیوگن دیکھنے میں سیریس قسم کے انسان لگتے ہیں، مگر فن کے معاملے میں وہ بہت آگے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے تازہ انسٹاگرام پوسٹ میں ایک مزیدار ویڈیو شیئر کیا ہے، جو کہ خوب وائرل ہورہا ہے۔ دراصل، اس ویڈیو میں اجئے دیوگن اپنی بیوی کاجول کی الگ الگ فلموں کا ایک کلپ جوڑکر دکھارہے ہیں، جس میں دونوں اسموکنگ کو لے کر ایک جیسا ڈائیلاگ کہتے نظر آرہے ہیں۔

      پہلا کلپ کاجول کی فلم ’تربھنگا‘ کا ہے، جس میں وہ فون پر کسی سے بات کررہی ہوتی ہیں۔ تبھی ایک خاتون آتی ہے اور کہتی ہے، میم یہاں اسموکنگ کرنا منع ہے۔ اس پر کاجول سگریٹ دکھاتے ہوئے کہتی ہیں، جلی ہے کیا؟

      وہیں دوسری کلپ میں اجئے دیوگن کی فلم ’رن وے 34‘ کا ہے، جس میں وہ ایک واش روم میں منہ میں سگریٹ دبائے نظر آتے ہیں۔ تبھی وہاں ہاتھ دھو رہا ایک شخص کہتا ہے، نو اسموکنگ ہیئر۔ اس پر اجئے کہتے ہیں، جلایا تو نہیں نہ؟



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)





      یہ بھی پڑھیں:
      آخر کون ہے پنکی ایرانی؟ جس نے سوکیش چندرشیکھر سے کروائی جیکلن اور نورا کی ملاقات

      Nikkiتمبولی نے کراپ ٹاپ اور تھائی ہائی سلٹ اسکرٹ میں فلانٹ کی اپنی ٹونڈ باڈی

      گرین بکنی پہن کر یو اٹھلاتی ہوئی نظر آئیAmeesha Patel،ایک ادا پر آہیں بھرنے لگے لوگ

      یہ بھی پڑھیں:
      The Kapil Sharna Showمیں ہما قریشی نے کیا انکشاف،کیسے پڑا ان کا نام’چُمما قریشی‘

      رپورٹر پر پھوٹاTaapsee Pannuکا غصہ،بھری محفل میں کہا-’چلاؤ مت،پھر بولیں گے ایکٹرکوتمیز۔۔۔

      اجئے نے کہا-کاجول نے ہرادیا
      ویڈیو میں اجے اور کاجول دونوں اپنے اپنے زبردست تیور میں ایک جیسا ڈائیلاگ کہتے نظر آرہے ہیںَ مگر اجئے کو لگتا ہے کہ کاجول نے انہیں ہرادیا۔ ویڈیو کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’ارے، کاجول نے مجھے ہرادیا۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: