உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’اس جیت کو میں۔۔۔‘بہترین اداکار کا خطاب حاصل کرنے کے بعد سامنے آیا اجئے دیوگن کا ری ایکشن

    ’اس جیت کو میں۔۔۔‘بہترین اداکار کا خطاب حاصل کرنے کے بعد سامنے آیا اجئے دیوگن کا ری ایکشن

    ’اس جیت کو میں۔۔۔‘بہترین اداکار کا خطاب حاصل کرنے کے بعد سامنے آیا اجئے دیوگن کا ری ایکشن

    اجے دیوگن نے لکھا ہے کہ جیت یا آشیرواد کا شمار نہیں، بس اس کے لیے شکر گزار ہوں، سب سے اہم چیز آپ کی محبت ہے۔ میں اس جیت کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔ میں ملک کی صدر دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ سوپر اسٹار اجئے دیوگن کو نیشنل فلم ایوارڈ کے لئے بیسٹ ایکٹر کا خطاب ملا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے نیشنل فلم ایوارڈس کا انعقاد نہیں ہوپایا تھا۔ یہ ایوارڈس 2020 کے لئے دئیے گئے ہیں۔ سال 2020 میں آئی سوپر ہٹ فلم تاناجی- دی اَن سنگ وارئیر کے لئے اجئے کو بیسٹ ایکٹر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب اجئے دیوگن نے نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایسے میں 68ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں ملی اس خاص جیت کے بعد سوپر اسٹار اجئے دیوگن کا ری ایکشن سامنے آیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)





      بیسٹ ایکٹر بننے پر اجئے دیوگن نے کیا کہا؟
      اجے دیوگن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر نیشنل فلم ایوارڈ 2022 میں بہترین اداکار کے لیے منتخب ہونے کے بعد ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اجے نے جتنی بار نیشنل ایوارڈ جیتا ہے، اس موقع کی تمام جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ جس میں سال 1998 میں فلم زخم، 2002 میں ریلیز ہونے والی دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ اور اب فلم تانا جی شامل ہیں۔ اجے دیوگن کو ان تینوں فلموں کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ کے تحت بہترین اداکار کا خطاب ملا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مادھوری ڈکشت بھی ہوئی نورا فتیحی کے ڈانس کی دیوانی، سیٹی مار کر یوں کی تعریف

      یہ بھی پڑھیں:
      سوناکشی سنہا کی فلم کا ڈائیلاگ بول رہا تھا یہ کامیڈین، اداکارہ نے جڑ دیا تھپڑ!

      اس ویڈیو کے کیپشن میں اجے دیوگن نے لکھا ہے کہ جیت یا آشیرواد کا شمار نہیں، بس اس کے لیے شکر گزار ہوں، سب سے اہم چیز آپ کی محبت ہے۔ میں اس جیت کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔ میں ملک کی صدر دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ بتادیں کہ بہترین اداکار کے ساتھ اجے دیوگن کی فلم تاناجی کو بھی بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ ملا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: