ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہندوستانی فوج کی طاقت دکھائیں گے اجے دیوگن، اب ہندوستان - چین کشیدگی پربنےگی فلم

اجے دیوگن (Ajay Devgn) اب ہندوستان - چین (India China) گلوان وادی کشیدگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں، جس میں ہندوستانی فوج (Indian Army) کی طاقت دکھائی جائے گی۔

  • Share this:
ہندوستانی فوج کی طاقت دکھائیں گے اجے دیوگن، اب ہندوستان - چین کشیدگی پربنےگی فلم
ہندوستانی فوج کی طاقت دکھائیں گے اجے دیوگن

ممبئی: اب دھیرے دھیرے بالی ووڈ (Bollywood) فلموں سے متعلق کام پٹری پر لوٹ رہا ہے، جہاں ایک طرف مہینوں سے بند پڑی فلموں کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ وہیں دوسری طرف اب نئی فلموں کا اعلان بھی ہونے لگا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن (Ajay Devgn) کی نئی فلم کو لے کر زبردست چرچا ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ہندوستانی فوج (India Army) کی طاقت کو دکھایا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم میں ہندوستان - چین (India-China) گلوان وادی (Galwan Valley) تنازعہ کشیدگی پر مبنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیش بھکتی (حب الوطنی) سے لبریز اس فلم میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ ہندوستانی فوج کسی بھی حالات سے کس طرح نمٹنے کی طاقت رکھتی ہے۔


دراصل، گزشتہ کافی وقت سے ہندوستان اور چین میں بارڈر کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔ اسی کو لے کر ہندوستانی فوجیوں اور چینی فوجیوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ اس میں 20 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔ یہ تنازعہ ابھی بھی جاری ہے، وہیں اس درمیان اجے دیوگن نے ہندوستانی فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے گلوان وادی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ٹرینڈ اینلاسٹ ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دی۔



ترن آدرش نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’اجے دیوگن گلوان وادی میں ہوئے حملے میں ایک فلم بنانے جارہے ہیں۔ ابھی تک فلم کا نام طے نہیں کیا گیا ہے۔ یہ فلم گلوان وادی میں شہید ہوئے 20 جوانوں کی زندگی اور ان کی قربانی کو دکھائے گی۔ اس فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح 20 جوان گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جانبازی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ اب تک فلم کی کاسٹ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ اجے دیوگن فلمس اور سلیکٹ میڈیا ہولڈنگ ایل پی پی مل کر اس فلم کو تیار کریں گے۔

اجے دیوگن اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر پر ٹوئٹ کرکے چین کے حملے کو ایک کائرانہ حرکت بتایا تھا، جس کے بعد اب شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجے دیوگن نے ان کی قربانی کو پردے پر اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آنے والے وقت میں حب الوطنی سے سے لبریز اجے دیوگن کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’بھج -دی پرائیڈ آف انڈیا’ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم 1971 میں ہوئے ہندوستان اور پاکستان جنگ سے متعلق سچی کہانی پر مبنی ہے۔
First published: Jul 04, 2020 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading