بلو جینس، کالے ٹاپ میں آخری مرتبہ نظر آئی تھی آکانکشا دوبے، ہوٹل میں یہ شخص بھی تھا موجود

بلو جینس، کالے ٹاپ میں آخری مرتبہ نظر آئی تھی آکانکشا دوبے،ہوٹل میں یہ شخص بھی تھاموجود

بلو جینس، کالے ٹاپ میں آخری مرتبہ نظر آئی تھی آکانکشا دوبے،ہوٹل میں یہ شخص بھی تھاموجود

آکانکشا کی ماں مدھو دوبے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اس معاملے میں اب لاپرواہی برت رہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
    بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کی موت سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ وارانسی کے سارناتھ علاقے مین سومیندر ہوٹل کے کمرے میں آکانکشا نے گزشتہ ہفتہ-اتوار کی درمیانی رات کو خودکشی کرلی تھی۔ خودکشی سے ٹھیک پہلے آکشانکشا دیر رات تقریباً 1.50 بجے آخری مرتبہ بلو جینس اور کالے رنگ کے ٹاپ میں ہوٹل کے باہر نظر آئی تھی۔ اس دوران ان کے ساتھ سندیپ نام کا ایک نوجوان بھی دکھائی دیا تھا۔ ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے آکانکشا کی یہ آخری تصویر اب سامنے آئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ نامی یہ شخص آکانکشا دوبے کو برتھ ڈے پارٹی کے بعد ہوٹل ڈراپ کرنے آیا تھا۔ اس دوران سندیپ ہوٹل کے کمرے میں اکانکشا کے ساتھ تقریباً 17 منٹ تک رہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سی سی ٹی وی فوٹیج کے جاری ہونے کے بعد اب آکانکشا کی ماں مدھو دوبے سوال اٹھا رہی ہیں کہ پولیس نے سندیپ کو کیوں چھوڑدیا؟

    आखरी बार ब्लू जीन्स और ब्लैक टॉप में नजर आई अकांक्षा

    خودکشی سے پہلے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی آکانکشا دوبے

    آکانکشا کے کمرے سے جیسے ہی سندیپ باہر گیا اس کے بعد وہ انسٹاگرام پر لائیو آئی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ اس کے کچھ وقت بعد اس نے کمرے کو بند کر کے پنکھے سے پھانسی لگالی۔ اگلے دن یعنی 26 مارچ کی صبح جب یہ پتہ چلا تو ہنگامہ مچ گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    آکانکشا کی ماں مدھو دوبے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اس معاملے میں اب لاپرواہی برت رہی ہے۔ پہلے پولیس نے سندیپ کو رہا کیا اور اب وہ سمر سنگھ اور سنجے سنگھ کو بھی گرفتار نہیں کر رہی ہے۔ وہیں اس معاملے میں سارناتھ کے اے سی پی گیان پرکاش کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: