உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Akanksha Puriنے میکا سنگھ کے ساتھ شادی پر توڑی خاموشی،کہا-کیا میں ڈیٹ نہیں کرسکتی

    میکا سنگھ کی ووٹی بنی آکانکشا پوری نے شادی کو لے اب کہی یہ بات۔

    میکا سنگھ کی ووٹی بنی آکانکشا پوری نے شادی کو لے اب کہی یہ بات۔

    Akanksha Puri On Marriage With Mika Singh: میڈیا سے بات کرتے ہوئے آکانکشا پوری نے میکا سنگھ سے شادی نہ کرنے پر بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنی ڈیٹنگ لائف انجوائے کر رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Chennai | Osmanabad | Hyderabad
    • Share this:
      Akanksha Puri On Marriage With Mika Singh:میکا سنگھ کو 45 سال کی عمر میں ہمسفر مل گئی ہے۔ ہمسفر کی تلاش کے لیے، میکا سنگھ نے شو 'میکا دی ووہٹی' میں اپنے آپ کا سوئمور کرایا، جہاں انہیں اپنی بہترین دوست آکانکشا پوری کی شکل میں زندگی کا ہمسفر ملا۔ شو کا فاتح بننے کے بعد لوگوں کو لگا کہ دونوں شادی کر لیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میکا سنگھ اور آکانکشا ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں سے اکثر شادی کے بارے میں سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ اب اداکارہ نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔



      میکا سنگھ کے ساتھ شادی پر آکانکشا نے کہی یہ بات
      میڈیا سے بات کرتے ہوئے آکانکشا پوری نے میکا سنگھ سے شادی نہ کرنے پر بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنی ڈیٹنگ لائف انجوائے کر رہی ہیں۔ آکانکشا نے کہا، ’’میں نہیں جانتی کیوں لوگ مجھے ڈیٹنگ فیز میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ صرف میری شادی دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں ڈیٹ، رومانس اور اس فیز سے لطف اندوز کیوں نہیں ہو سکتی؟ میں میکا جی کے ساتھ اپنی کورٹ شپ کی مدت سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ میں نے انہیں بہت مس کیا ہے کیونکہ میں طویل عرصے سے سنگل ہوں اور میں ڈیٹنگ کے مرحلے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔ زندگی میں تھوڑا سا رومانس ہو تو مزہ آتا ہے۔"

      یہ بھی پڑھیں:
      Jacqueline Fernandez اب اس اطالوی اداکار کے پیار میں ہوئی گرفتار؟ سامنے آئی اصلی بات

      یہ بھی پڑھیں:

      شادی سے پہلے رنبیر کپور کے ساتھ ایک ہی کمرے میں کیوں رہنے لگی تھی Alia Bhatt


      میکا سنگھ کے ساتھ آکانکشا پوری کا کیسا ہے بانڈ؟
      میکا سنگھ کے ساتھ اپنے بانڈ پر بھی آکانکشا پوری نے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ،’جب آپ کسی کے ساتھ 13 سال دوست رہے یہں اور آپ اس دوستی کو ڈیٹنگ کے اگلے سطح پر لے جارہے ہیں تو اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ ہم فی الحال زندگی کے بہت میچیور فیز میں ہیں۔ یہ ایک کنڈرگارٹن کہانی نہیں ہے جہاں ہم کافی ڈیٹ کے لئے باہر جانا شروع کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو ٹیڈی بیئر دیتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں میکاجی کے ساتھ ہوں، کیونکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت آرامدہ (Comfortable) ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: