ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مہندی تقریب میں چھائے آکاش امبانی کے سسرال والے، شلوکا مہتا نے اس گانے پر کیا پرفارم

آکاش امبانی اور شلوکا مہتاکی شادی کی رسم ورواج کل یعنی کہ 9 مارچ کو ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں نبھائے جائیں گے۔

  • Share this:
مہندی تقریب میں چھائے آکاش امبانی کے سسرال والے، شلوکا مہتا نے اس گانے  پر کیا پرفارم
آکاش امبانی اور شلوکا مہتاکی شادی کی رسم ورواج کل یعنی کہ 9 مارچ کو ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں نبھائے جائیں گے۔

شادی کی تاریخ قریب ہے، مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش 9 مارچ کوش شلوکا  مہتا سے شادی کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے 7 مارچ کو مالا اور مہندی تقریب  ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ رسمیں امبانی فیملی کے گھر اینٹیلیا میں ہوئیں ۔ اس رسم کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک ویڈیو انسٹاگرام پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔ اس میں دلہن یعنی کہ شلوکا مہتا اپنے گھر والوں کے ساتھ اسٹیج پر شاندار پرفارمینس دیتی نظر آرہی ہیں۔ اس رسم سے پہلے مکیش امبانی، نیتا امبانی، شلوکا کے والد رسیل مہتا نے آکاش او شلوکا  کے ساتھ مل کر الگ۔الگ این جی او کے بچوں کیلئے  ان سیوا رکھی تھی۔ یہ ان سیوا ممبئی کے بانڈرا کرلا میں جیو ورلڈ سینٹر میں رکھی گئی تھی۔



اب شادی کی رسم ورواج کل یعنی کہ 9 مارچ کو ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں نبھائے جائیں گے۔ شادی کے بعد دونوں کنبے 10 مارچ کو پرو رکھیں گے۔ یہ پروگرام جیو ورلڈ سینٹر میں ہوگا۔ اس کے اگلے دن 11 مارچ کو گرانڈ رسیپشن ہوگا۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ سے جڑی کئی ہستیوں کے شامل ہونے کی خبر ہے۔




First published: Mar 08, 2019 06:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading