Akshay Kumar Covid 19 Positive:دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے اکشے کمار، ٹوئٹ کرکے دی اطلاع
Akshay Kumar Covid 19 Positive: اکشے کمار کو اس سے پہلے بھی کورونا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنا مناسب خیال رکھا اور وہ جلد صحت یاب ہو گئے۔اکشے کمار کو فٹنس فریک اداکار مانا جاتا ہے، وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ کھانے میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔
Akshay Kumar Covid 19 Positive: اکشے کمار کو اس سے پہلے بھی کورونا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنا مناسب خیال رکھا اور وہ جلد صحت یاب ہو گئے۔اکشے کمار کو فٹنس فریک اداکار مانا جاتا ہے، وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ کھانے میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔
Akshay Kumar Covid 19 Positive:اکشے کمار نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ فرانس میں ہونے والے کانز 2022 اور وہاں انڈین پویلین نہیں جا سکیں گے۔
اکشے نے ٹوئٹ کے ذریعے دی اطلاع انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، 'میں اپنے سنیما کی تشہیر کے لیے کانز 2022 میں انڈیا کے پویلین جانے کا منتظر تھا لیکن میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اب میں آرام کروں گا۔ میں انوراگ ٹھاکر اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں وہاں نہیں جاؤں گا۔‘‘ اکشے کمار نے جیسے ہی اس بات کی اطلاع دی، مداحوں نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
Was really looking forward to rooting for our cinema at the India Pavilion at #Cannes2022, but have sadly tested positive for Covid. Will rest it out. Loads of best wishes to you and your entire team, @ianuragthakur. Will really miss being there.
جلد فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے اکشے کمار اکشے کمار جلد ہی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اس فلم کے ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ان کے علاوہ مانوشی چھلر کا بھی ایک اہم کردار ہے، اکشے کمار فلم میں بہت مضبوط ایکشن سیکوئنس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
پہلے بھی ہوچکے ہیں کورونا سے متاثر اکشے کمار کو اس سے پہلے بھی کورونا ہوا تھا لیکن انہوں نے اپنا مناسب خیال رکھا اور وہ جلد صحت یاب ہو گئے۔اکشے کمار کو فٹنس فریک اداکار مانا جاتا ہے، وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ کھانے میں بھی بہت محتاط رہتے ہیں۔
اکشے کمار کی فٹنس ہے کہ وہ فلموں میں باآسانی مضبوط ایکشن سین کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔