Saif Kareena:جب اکشے کمار کو پتہ چلی تھی سیف-کرینہ کے افیئر کی بات،تب کھلاڑی کمار نے دی تھی یہ ایک صلاح!
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے افیئر کو لے کر جب کھلاڑی اکشے کمار نے دی تھی یہ صلاح!
Saif Ali Khan Kareena Kapoor Affair: کہا جاتا ہے کہ سیف اور کرینہ کے ایک دوسرے سے محبت کا پتہ چلتے ہی اکشے کمار نے سیف کو ایک مشورہ دیا۔ اکشے نے سیف کو ایک مضحکہ خیز مشورہ دیتے ہوئے کہا، 'بیبو کا خیال رکھنا، وہ انڈسٹری کی خطرناک فیملی سے تعلق رکھتی ہیں'۔
Saif Ali Khan Kareena Kapoor Affair: سیف علی خان (Saif Ali Khan) اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔ اداکار کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ(Amrita Singh) کے ساتھ سال 1991 میں ہوئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شادی سیف اور امریتا نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سیف عمر میں بھی امریتا سے 12 سال چھوٹے تھے۔ اس شادی سے امریتا اور سیف کے ہاں دو بچے سارہ علی خان(Sara Ali Khan) اور ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan) پیدا ہوئے۔ تاہم شادی کے 13 سال بعد سیف اور امریتا طلاق کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ امریتا سے علیحدگی کے بعد سیف نے 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور خان سے شادی کی۔ یہ قصہ اسی شادی سے متعلق ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 میں فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف اور کرینہ کے درمیان قربتیں بڑھ گئی تھیں۔ اس فلم میں سیف اور کرینہ کے ساتھ اکشے کمار بھی مرکزی کردار میں تھے۔ خبر کے مطابق اکشے کمار پہلے اداکار تھے جنہیں سیف اور کرینہ کی اس قربت کا علم ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ سیف اور کرینہ کے ایک دوسرے سے محبت کا پتہ چلتے ہی اکشے کمار نے سیف کو ایک مشورہ دیا۔ اکشے نے سیف کو ایک مضحکہ خیز مشورہ دیتے ہوئے کہا، 'بیبو کا خیال رکھنا، وہ انڈسٹری کی خطرناک فیملی سے تعلق رکھتی ہیں'۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت سیف نے اکشے کمار کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ کرینہ کو سنبھال لیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ سیف اور کرینہ دو بچوں تیمور علی خان(Taimur Ali Khan) اور جہانگیر علی خان(Jehangir Ali Khan) کے والدین ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔