உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کینسر کی خبر سنتے ہی سونالی بیندرے سے ملنے پہنچے اکشے کمار

    اکشے کمار اور سونالی بیندرے

    اکشے کمار اور سونالی بیندرے

    سونالی بیندرے کی خبر سنتے ہی ان سے ملنے پہنچے اکشے کمار ۔

    • Share this:
      سونالی بیندرے کی خبر سنتے ہی ان سے ملنے پہنچے اکشے کمار ۔نیو یارک میں علاج کرا رہیں سونالی نے ٹویٹ کرکے اپنی بیماری کی جانکاری دی۔یہ خبر ملتے ہی نیویارک میں موجود اکشےان سے ملنے پہنچے۔اپنی ملاقات کی تصدیق اکشے نے خود انگریزی اخبار ہندستا ٹائمس سے بات چیت کرکے دی۔انہوں نے کہا ، میں جانتا ہوں کہ سونالی فائٹر ہیں ۔اللہ انہیں بیماری سے لڑنے کی طاقت دے اوردوبارہ صحت مند کرے۔

      واضح ہو کہ سونالی نے بدھ (4 جولائی ) کو ٹویت کر کے اپنی بیماری کے بارے میں بتایا۔انہوں نے لکھا، 'کبھی ۔ کبھی جب آپ کو کوئی امید نہ ہوتی تو زندگی آپ کو گگلی دیتی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں سامنے آیا کہ مجھے ہائی گریڈ کینسر ہے ۔ ہمیں اب تک اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔میرے اہل خانہ اور میرے دوست میرے قریب ہیں سبھی مجھے سپورٹ کر رہے ہیں اور خیال رہے کہ میں خوش قسمت ہوں اور سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس سب سے لڑنے کا اس سے بہترکوئی دوسرا طریقہ نہیں ہو سکتا۔میں فی الحال نیویارک میں علاج کروا رہی ہوں۔میں امید کرتی ہوں کہ راستے میں آنے والی ہر مصیبت سے لڑوں گی ۔اب تک کے سفر میں اپنوں کے پیار اور سپورٹ نے میری مدد کی ہے۔اس کیلئے میں میں بہت شکر گزار ہوں۔





      سونالی سے جڑی یہ خبر ملنے کے بعد ٹی وی شو 'انڈیاز  بیسٹ ڈارامہ باز ' میں انہیں رپلیس کرنے والی ہما قریشی بھی ممبئی میں سونالی کے گھر ان کے اہل خانہ سے ملنے پہنچیں۔
      First published: