اکشے کمار کی فلم گولڈ کے نام ہوئی انوکھی کامیابی ، سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی بنی پہلی بالی ووڈ فلم

اکشے کمار کی فلم گولڈ کے نام ہوئی یہ انوکھی کامیابی ، سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی بنی پہلی بالی ووڈ فلم

اکشے کمار کی فلم گولڈ کے نام ہوئی یہ انوکھی کامیابی ، سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی بنی پہلی بالی ووڈ فلم

خطروں کے کھلاڑی کی فلم سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔

  • Share this:
    رواں سال مارچ میں 35 برس بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہونے والی اصلاحات کے نتیجے میں سینما گھروں پرعائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا، اس پابندی کے بعد بالی ووڈ کی پہلی فلم جو سعودی عرب میں ریلیز کی گئی ہے وہ ہے گولڈ ۔ اس طرح خطروں کے کھلاڑی کی فلم سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔
    اکشے کمار نے اپنی فلم گولڈ کی سعودی عرب میں ریلیز سے متعلق خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری فلم پہلی بالی ووڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جارہی ہے۔


    ہدایت کارہ ریما کی فلم ’’گولڈ‘‘میں اکشے کمار اور مونی رائے نے مین رول اداکیا ہے۔
    First published: