ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس مرتبہ سلمان خان نہیں بلکہ یہ اداکار بگ باس کو کریں گے ہوسٹ

مشہور ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘کے آئندہ سیزن کے ہوسٹ اس بار اکشے کمار ہوسکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2017 06:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اس مرتبہ سلمان خان نہیں بلکہ یہ اداکار بگ باس کو کریں گے  ہوسٹ
مشہور ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘کے آئندہ سیزن کے ہوسٹ اس بار اکشے کمار ہوسکتے ہیں۔

ممبئی: مشہور ریالٹی شو ’’بگ باس‘‘کے آئندہ سیزن کے ہوسٹ اس بار اکشے کمار ہوسکتے ہیں۔ بگ باس کو زیادہ تر لوگ سلمان خان کی وجہ سےدیکھتے ہیں اور اس کا نیا سیزن آنے میں کچھ ہی وقت بچا ہے۔ایسے میں یہ خبر انہیں مایوس کرنے والی ہوسکتی ہے۔ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق اس بار بگ باس کو سلمان خان ہوسٹ نہیں کریں گے۔

بالی ووڈ میں ایسی خبریں ہیں کہ اس بار بگ باس کو سلمان خان کی جگہ اکشے کمار ہوسٹ کریں گے۔سلمان خان کافی وقت سے اس شو سے دوری بنانا چاہتے تھے۔انہوں نے شو کے دوران کئی بار اس سمت اشارہ بھی کیا تھا۔

اس شو سے سلمان کو فائدہ تو ہوتا ہے لیکن وہ اپنے دیگر پراجیکٹوں پر توجہ نہیں دے پارہے ہیں۔اس وجہ سے انہوں نے شو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔اب اس بات میں کتنی سچائی ہے اس کا پتہ تو شو شروع ہونے کے بعد ہی چلے گا۔ سلمان بگ باس کو چوتھے سیزن سے ہی ہوسٹ کررہے ہیں۔

First published: Jul 01, 2017 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading