ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کے گانے پر الایا فرنیچروالا نے دکھائے ایسے ڈانس مووس، دیکھتے رہ گئے لوگ، اور کہہ ڈالی یہ بات

الایا فرنیچر والا نے اپنا ایک ڈانس ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے فینس تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ کے گانے پر الایا فرنیچروالا  نے دکھائے ایسے ڈانس مووس، دیکھتے رہ گئے لوگ، اور کہہ ڈالی یہ بات
الایا فرنیچر والا نے اپنا ایک ڈانس ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے فینس تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

پوجا بیدی کی بیٹی اور اداکارہ الایا  (Alaya Furniturewala) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ الایا اکثر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ہنگامہ مچاتی رہتی ہیں۔ الایا فرنیچر والا نے اپنا ایک ڈانس ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جسے دیکھنے کے بعد ان کے فینس تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ بتادیں کہ الایا نے اپنا ایکٹنگ ڈیبیو فلم جوانی جان من (Jawaani Jaaneman) سے کیا تھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سیف علی خان اور تبو اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم میں الایا کی اداکارہ کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ الایا سیف علی خان (Saif Ali Khan) کی بیٹی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔


انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں الایا جس گانے پر ڈانس کر رہی ہیں وہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور ورون دھون کی فلم کلنک کا ٹائٹل ٹریک ہے۔ الایافرنیچروالا  میں ڈانس مووس اتنے شاندار ہیں کہ آپ اس ویڈیو سے نظر نہیں ہٹا پائیں گے۔ الایافرنیچروالا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں اپنے پسندیدہ گانے پر اپنے کوریوگرافر اتکرش کے ساتھ ڈانس کر رہی ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ آپ سب کو میری محنت پسند آئے گی۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by ALAYA F (@alayaf)






بتادیں کہ الایا نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی چیزیں خود کرنا پسند ہیں۔ چاہے وہ فیصلہ لینے کی بات ہو یا کچھ اور۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نام یہ سب کچھ خود ہی کرتی ہوں۔ میں سب کی سنو لیکن اپنی کرو میں یقین رکھتی ہوں۔ حالانکہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری ماں یا میرے نانا کبیر بیدی اگر فلموں سے جڑی کوئی صلاح دیتے ہیں تو میں انہیں سنتی ہوں۔ میں ان سے تبادلہ خیال کرتی ہوں لیکن آخرکار  فیصلہ میں خود ہی لیتی ہوں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 23, 2021 02:03 PM IST