உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب 'خبر' ملی کہ میں پوجا اور مہیش بھٹ کی بیٹی ہوں: عالیہ بھٹ

    ممبئی۔ ایک شو میں بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں کو ان افواہوں کے بارے میں بتانا تھا جنہیں سن کر انہیں سب سے زیادہ حیرانی ہوئی۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی۔ ایک شو میں بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں کو ان افواہوں کے بارے میں بتانا تھا جنہیں سن کر انہیں سب سے زیادہ حیرانی ہوئی۔ اداکار ارجن کپور نے بتایا کہ انہوں نے فلم 'غنڈے' کے سیٹ پر اپنی اور اداکار رنوير کپور کی لڑائی کے بارے میں سنا تھا۔

      اداکارہ کرینہ کپور نے بتایا کہ انہوں نے سنا ہے کہ وہ فلم 'صدمہ' کے ریمیک میں کام کر رہی ہیں جبکہ وہ خود یہ بات نہیں جانتی ہیں۔ وہیں اداکارہ عالیہ بھٹ نے جو بتایا وہ سن کر شاید کوئی بھی چونک جائے۔

      عالیہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے بارے میں کون سی سب سے زیادہ عجیب افواہ سنی ہے تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سنا ہے کہ میں مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی بیٹی ہوں۔

      alia-rumour

      بتا دیں کہ اس سے پہلے اپنی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے شریک اسٹار کے ساتھ عالیہ بھٹ کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن' میں آئی تھیں تب بھی شو کے ریپڈ فائر راؤنڈ میں ان سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے بارے میں کون سی حیران کرنے والی افواہ سنی ہے تب بھی انہوں نے یہی بات کہی تھی۔
      First published: