عالیہ بھٹ کی ’برہماستر‘ نے کے جی ایف2‘ سمیت ’دی کشمیر فائلس‘ کو گوگل سرچ میں دی شکست
عالیہ بھٹ کی ’برہماستر‘ نے کے جی ایف2‘ سمیت ’دی کشمیر فائلس‘ کو گوگل سرچ میں دی شکست
اس لسٹ کے مطابق عامر خان کی 'لال سنگھ چڈھا' ہی فلاپ رہی اور 'تھور: لو اینڈ تھنڈر' اس لسٹ میں اکلوتی ہالی ووڈ فلم ہے۔ فی الحال فلم کی ٹیم 'برہماسترا' کے ٹاپ پر آنے سے کافی خوش ہے۔
اس سال ریلیز ہوئی تمام فلموں میں ایان مکھرجی کی برہماستر: پارٹن ون شیوا کا کافی الگ کریز رہا۔ اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور کپلس م یں سے ایک رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ایک ساتھ اسکرین شیئر کر کے ہنگامہ مچادیا۔ اس درمیان گوگل سرچ کی نئی رپورٹ آ جانے کے بعد سے ایک بار پھر سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر فلم سرخیوں میں آگئی ہے۔ گوگل سرچ کی رپورٹ کے مطابق گوگل سرچ میں برہماستر نے اس سال آئی کئی بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ان فلموں کو چھوڑا پیچھے گوگل کی نئی سرچ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'برہماسترا' گزشتہ 11+ ماہ سے گوگل سرچ میں ٹاپ پر ہے۔ یہ فلم 'کے جی ایف2'، 'دی کشمیر فائلز'، 'کانتارا'، 'آر آر' اور 'پشپا' جیسی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرچ کے لحاظ سے پہلا نمبر بن گئی ہے۔
اس لسٹ کے مطابق عامر خان کی 'لال سنگھ چڈھا' ہی فلاپ رہی اور 'تھور: لو اینڈ تھنڈر' اس لسٹ میں اکلوتی ہالی ووڈ فلم ہے۔ فی الحال فلم کی ٹیم 'برہماسترا' کے ٹاپ پر آنے سے کافی خوش ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔