عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر خاص پیشکش:11 سال کی عمر میں جس کو پسند کیا،18 سال بعد اسے ہی بنایا ہمسفر، پڑھیں عالیہ کی لو اسٹوری

عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر خاص پیشکش:11 سال کی عمر میں جس کو پسند کیا،18 سال بعد اسے ہی بنایا ہمسفر، پڑھیں عالیہ کی لو اسٹوری

عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر خاص پیشکش:11 سال کی عمر میں جس کو پسند کیا،18 سال بعد اسے ہی بنایا ہمسفر، پڑھیں عالیہ کی لو اسٹوری

برہماستر کے سیٹ پر ان کا عشق پروان چڑھنے لگا اور آخرکار مکمل بھی ہوگیا۔ رنبیر-عالیہ نے 14 اپریل 2022 کے دن شادی کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    کہتے ہیں کالا رنگ ہر چیز کو چھپا لیتا ہے، لیکن عالیہ نے بلیک میں ہی اپنا فیوچر ڈھونڈ لیا تھا۔ پھر انہوں نے برفی کا مزہ چکھا تو زندگی میں ہی مٹھاس گھل گئی۔ آخر میں انہوں نے عشق کا برہماستر چلایا اور اپنے کرش کو ہمیشہ کے لیے اپنا بنالیا۔ آئیے برتھ ڈے اسپیشل میں روبرو ہوتے ہیں عالیہ کی لو اسٹوری سے۔۔۔

    خون میں ہی ایکٹنگ

    15 مارچ 1993 کے دن ممبئی میں پیدا ہوئی عالیہ کے خون میں ہی ایکٹنگ ہے۔ ان کے والد مہیش بھٹ معروف فلم میکر و ڈائریکٹر ہیں، جب کہ بہن پوجا بھٹ بھی بہترین اداکارہ رہی ہیں۔ بتادیں کہ عالیہ بچپن سے ہی اپنی بہن پوجا کی  طرح اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔ اس کی جھلک ان کی ایکٹنگ میں بھی نظر آتی ہے۔

    چھ سال کی عمر میں شروع ہوا کرئیر

    عالیہ جب محض چھ سال کی تھیں، تب انہوں نے فلم سنگھرش میں پریتی زنٹا کے بچپن کا کردار نبھایا تھا۔ وہیں بطورہ اداکارہ انہوں نے اسٹونٹ آف دی ایئر سے ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد ہائی وے، 2 اسٹیٹس اور ہمپٹی شرما کی دلہنیا و دیگر فلموں میں نظرآئیں۔

    بلیک کے سیٹ پر چڑھا عشق کا خمار

    بات جب عشق کی ہوئی تو عالیہ نے کبھی اسے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے سال 2013 کے دوران کافی ود کرن میں انکشاف کیا تھا کہ جب وہ 11 سال کی تھیں، بلیک فلم کے سیٹ پر آڈیشن دینے پہنچی تھی۔ اس وقت رنبیر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کررہے تھے۔ رنبیر کو دیکھتے ہی عالیہ کو ان پر کرش ہوگیا تھا۔ عالیہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اسی دن رنبیر سے شادی کرنے کی بات طئے کرلی تھی، حالانکہ، انہیں نہیں پتہ تھا کہ ان کا یہ خواب ایک دن حقیقت میں بدل جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    برفی دیکھ کر ہوگیا پیار

    عالیہ نے بتایا کہ جب انہوں نے برفی فلم دیکھی تو انہیں رنبیر سے پیار ہوگیا تھا۔ وہیں، برہماستر کے سیٹ پر ان کا عشق پروان چڑھنے لگا اور آخرکار مکمل بھی ہوگیا۔ رنبیر-عالیہ نے 14 اپریل 2022 کے دن شادی کی تھی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام راہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: