உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO:عالیہ بھٹ بیبی بمپ کے ساتھ لوٹی ممبئی،رنبیرکپورکودیکھتے لگائی دوڑ، دی’جادو کی جھپی’

     رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ۔ (فائل فوٹو)

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ۔ (فائل فوٹو)

    Alia Bhatt & Ranbir Kapoor: پاپا بننے جارہے رنبیر کپور نے عالیہ کو ایئرپورٹ پر پہنچ کر ایک بڑا سرپرائز دیا۔ عالیہ بھی اس بات سے انجان تھیں، لیکن جیسے ہی پیپرازی نے بتایا کہ آر کے یعنی رنبیر کپور بھی ان کا گاڑی میں انتظار کررہے ہیں، یہ سنتے ہی وہ رُکی نہیں اور دوڑ لگادی۔

    • Share this:
      Alia Bhatt & Ranbir Kapoor: عالیہ بھٹ برطانیہ میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ مکمل کر کے ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔ عالیہ جیسے ہی ایئرپورٹ پہنچی، پاپرازیوں کی بھیڑ ان کی ایک جھلک کیمرے میں قید کرنے کے لیے جمع ہوگئی۔ اس دوران جلد ہی ماں بننے والی عالیہ کو بھی اپنے بیبی بمپ کو فلانٹ کرتے دیکھا گیا۔ اداکارہ رنبیر کپور کو ایئرپورٹ پر دیکھ کر حیران رہ گئیں اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ عالیہ اور رنبیر کی تصاویر اور ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

      عالیہ بھٹ نے شادی کے دو ماہ بعد ہی اپنے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں سے شیئر کی تھی۔ یہ خبر سن کر مداح بہت خوش ہیں۔ عالیہ جیسے ہی برطانیہ سے ممبئی پہنچی، ائیرپورٹ پر پاپرازیوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔ اس دوران عالیہ کافی آرام دہ کپڑوں میں نظر آئیں۔ وہ سفید قمیض میں ایک میچنگ جیکٹ اور ڈھیلے فٹنگ کالی پینٹ میں نظر آ ئیں۔

      عالیہ کے بے بی بمپ پر ٹکی لوگوں کی نگاہیں
      عالیہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ عالیہ کو دیکھ کر پاپارازی نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔ اس دوران عالیہ کافی خوش نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر سب کی مبارکباد قبول کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں کی نظریں ان کے بے بی بمپ پر ٹک گئیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      یہ بھی پڑھیں:
      مصیبت میں پھنسی Nawazuddin Siddiquiکی بیوی عالیہ،31لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام!

      یہ بھی پڑھیں:

      Dilip Kumar 1st Death Anniversary:بہت یاد آتے ہیں’مغل اعظم کے سلیم‘!

      رنبیر کو دیکھتے ہی عالیہ نے لگائی دوڑ
      پاپا بننے جارہے رنبیر کپور نے عالیہ کو ایئرپورٹ پر پہنچ کر ایک بڑا سرپرائز دیا۔ عالیہ بھی اس بات سے انجان تھیں، لیکن جیسے ہی پیپرازی نے بتایا کہ آر کے یعنی رنبیر کپور بھی ان کا گاڑی میں انتظار کررہے ہیں، یہ سنتے ہی وہ رُکی نہیں اور دوڑ لگادی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: