உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    100کروڑ کلب میں ’گنگوبائی‘ کی انٹری، عالیہ کی فلم نے بنایا یہ ریکارڈ

    Gangubai Kathiawadi Box Office Collection: فلم کو پازیٹیو ورڈ آف ماوتھ کا فائدہ ملا ہے۔ گنگوبائی کی شاندار کمائی کا راز یہ بھی ہے کہ اس فلم کو باکس آفس پر کسی دوسری بڑی فلم سے ٹکر نہیں ملی۔ عالیہ کا مقابلہ اس جمعہ کو پربھاس کے رادھے شیام سے ہوگا۔

    • Share this:
      ممبئی: گنگو بائی زندہ باد ہوگئی ہے۔ عالیہ کی حالیہ ریلیز فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے باکس آفس پر چاندی کردی ہے۔ عالیہ بھٹ کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

      عالیہ کی فلم کی بمپر کمائی
      ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی کمائی کے نئے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے فلم کی کمائی کا کلیکشن شیئر کیا ہے۔ ترن آدرش نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا - ’’اور گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے آج (بدھ کو) سنچری بنائی ہے۔ پوسٹ پنڈیمک 100 کروڑ کمانے والی یہ چوتھی فلم ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 83،سوریاونشی، پشپاہندی کے نام درج ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سج دھج کرتیارپریاپرکاش وارئیرکا’سیّاں کاانتظارکرناہوامشکل‘،مدہوش کردیں گی اُن کی یہ ادائیں

      2ہفتوں میں کمائے 100 کروڑ
      دوسرے ہفتے میں بھی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا کلیکشن بہت اچھا رہا۔ اپنے ٹویٹ میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے ترن آدرش نے لکھا - دوسرے ہفتے میں جمعہ کو 5.01 کروڑ، ہفتہ کو 8.20 کروڑ، اتوار کو 10.08 کروڑ، پیر کو 3.41 کروڑ، منگل کو 4.01 کروڑ کا کلیکشن کیا۔ اس کے ساتھ منگل تک فلم کی کل کمائی 99.64 کروڑ رہی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Salman Khan Aishwarya Rai: آن اسکرین بھی ایشوریہ سے سلمان کو جدائی نہیں تھی برداشت

      دراصل عالیہ بھٹ اور بھنسالی کی محنت رنگ لائی۔ عالیہ کی اس فلم کو شائقین نے بہت پیار دیا ہے۔ ناقدین نے بھی فلم کو کافی پسند کیا ہے۔ فلم کو پازیٹیو ورڈ آف ماوتھ کا فائدہ ملا ہے۔ گنگوبائی کی شاندار کمائی کا راز یہ بھی ہے کہ اس فلم کو باکس آفس پر کسی دوسری بڑی فلم سے ٹکر نہیں ملی۔ عالیہ کا مقابلہ اس جمعہ کو پربھاس کے رادھے شیام سے ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: