بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ پرسنل اور پروفیشنل لائف کو لے کر کچھ نہ کچھ پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ شوہر رنبیر کپور کی فلم کے گانے پر جھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ورزش بھی کررہی ہیں۔ فینس کو عالیہ بھٹ کا یہ انداز بہت پسند آرہا ہے۔
عالیہ نے ورک آوٹ کے ساتھ کیا ڈانس عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ورک آوٹ کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ تو جھوٹی میں مکار کے گانے تیرے پیار پر جم کر جھوم رہی ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’فی الحال ہم تو صرف کارڈیو کے پیار میں بھیگے بھیگے بھیگے ۔‘ عالیہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ شردھا کپور کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
اس دن ریلیز ہوگی رنبیر کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ رنبیر کپور کی آنےو الی فلم ہے، جس میں ان کی جوڑی پہلی مرتبہ شردھا کپور کے ساتھ نظر آئے گی۔ کچھ دنوں پہلے ہی اس فلم کا گانا تیرے پیار مین ریلیز کیا گیا ہے، جس میں رنبیر اور شردھا کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اس فلم کا ڈائریکشن لو رنجن نے کیا ہے اور یہ ہولی کے موقع پر 8 مارچ کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔
عالیہ بھٹ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں بیٹی کی ماں بنی ہیں، جن کا نام رنبیر کپور کی ماں نیتو کپور نے ’راہا‘ رکھا ہے۔ حالانکہ، ابھی تک کپل نے اپنی بیٹی کا چہرہ فینس کو نہیں دکھایا ہے۔ بتادیں کہ عالیہ بھٹ پچھلی مرتبہ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور برہماستر میں نظر آئی تھیں۔ اب وہ کرن جوہر کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دکھائی دیں گی، جس میں اداکارہ کے ساتھ رنویر سنگھ نظر آئیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔