உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی سے پہلے رنبیر کپور کے ساتھ ایک ہی کمرے میں کیوں رہنے لگی تھی Alia Bhatt، سامنے آئی یہ وجہ

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور۔ (Photo : Instagram @aliaabhatt)

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور۔ (Photo : Instagram @aliaabhatt)

    Alia Bhatt On Live In Relationship With Ranbir Kapoor: حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اقربا پروری اور اسٹار کڈز کی وجہ سے ٹرول ہونے پر بھی اپنی خاموشی توڑی۔ عالیہ نے کہا تھا، ’’میں ٹرولنگ کے خلاف بیان بازی کرکے اپنا دفاع نہیں کرسکتی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | Lucknow | Bangalore | New Delhi
    • Share this:
      Alia Bhatt On Live In Relationship With Ranbir Kapoor: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ عالیہ جلد ہی شوہر رنبیر کپور کے ساتھ آنے والی فلم براہماسترا میں نظر آئیں گی۔ کیریئر کے علاوہ عالیہ اپنے حمل کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے اپنے نام کے آگے کپور کنیت لگا دی تھی جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ حال ہی میں اداکارہ نے فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیو ان ریلیشن شپ پر اپنی رائے دی ہے۔

      سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے رنبیر-عالیہ
      بتادیں کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔ شادی سے پہلے رنبیر اور عالیہ نے کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔ اب کئی سالوں کے بعد عالیہ نے لیو اِن کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔ جب میڈیا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ باقی جوڑے کو لیو ان ریلیشن شپ کا مشورہ دیں گی؟

      لیو اِن ریلیشن پر عالیہ کی رائے
      اس سوال پر عالیہ کا کہنا تھا کہ "ڈیٹنگ کے بعد وہ رنبیر سے براہ راست شادی کرنے والی تھیں۔ لیکن وبا کے درمیان انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، وبا نے تمام کام بند کر دیے تھے، اس لیے ہم ایک ہی چھت کے نیچے رہنے لگے۔" عالیہ نے کہا اگر آپ لیو اِن میں رہ سکتے ہیں تو کیوں نہیں؟ میرے خیال میں یہ بہت اچھا ہے۔ آپ ایک دوسرے کے عادی ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ راحت محسوس کرتے ہیں، آپ بغیر کسی دباؤ کے اور یہاں تک کہ شادی کیے بغیر بھی بہت سی یادیں جوڑلیتے ہیں۔"

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر اور عالیہ 'براہمسترا' میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ فلم رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی۔ اس میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)





      یہ بھی پڑھیں:

      Salman Khan Pooja Hegde Pics:لداخ سے ساتھ لوٹے سلمان خان اور پوجا ہیگڑے،ایئرپورٹ پرنظرآئے

      یہ بھی پڑھیں:
      انڈین ریلوے کو لے کرKareena Kapoorنے دیا بیان،کہا-جب وی میٹ میں گانے کے رول سے بڑھی آمدنی

      ٹرول ہونے پر عالیہ نے دیا بڑا بیان
      حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اقربا پروری اور اسٹار کڈز کی وجہ سے ٹرول ہونے پر بھی اپنی خاموشی توڑی۔ عالیہ نے کہا تھا، ’’میں ٹرولنگ کے خلاف بیان بازی کرکے اپنا دفاع نہیں کرسکتی۔ اور اگر تم مجھے پسند نہیں کرتے تو مجھے مت دیکھو۔ میں اس میں آپ کی مدد نہیں کر سکتی۔ لوگ کچھ بھی کہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ میں اپنی فلموں سے یہ ثابت کروں گی کہ میں واقعی فلمی دنیا اور اداکاری کی مستحق ہوں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: