ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے کیا پول ڈانس، وائرل ہوا ٹائیگرشراف کے ساتھ یہ ویڈیو

حال ہی میں ٹائیگرشراف کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر -2' کا تیسرا گانا ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے میں عالیہ بھٹ پہلی بارپول ڈانس کرتی نظرآرہی ہیں۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ نے کیا پول ڈانس، وائرل ہوا ٹائیگرشراف کے ساتھ یہ ویڈیو
ٹائیگرشراف، عالیہ بھٹ

ان دنوں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کولےکرزبردست بحث ہے، اسی درمیان سرخیوں میں آگئی ہے ٹائیگرشراف، اننیا پانڈے اورتارا ستاریہ کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر -2'۔ حال ہی میں اس فلم کا گانا 'ہک اپ سانگ' ریلیزہوچکا ہے۔ یہ اس فلم کا تیسرا گانا ہے، جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ پہلی بارپول ڈانس کرتی نظرآرہی ہیں۔


وہیں اس گانے میں ٹائیگرشراف بغیرشرٹ کےنظرآرہے ہیں۔ ٹائیگرشراف اورعالیہ بھٹ کی سجلنگ کیمسٹری والا یہ گانا سوشل میڈیا پرزبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس گانے میں فلم کی باقی دواداکارہ بھی نظرآرہی ہیں۔


واضح رہےکہ اس سےقبل 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر -2' کے دوگانے ریلیزہوچکے ہیں، جن میں پہلا گانا 'دی جوانی سانگ' تھا۔ دوسرا گانا 'ممبئی دہلی دیاں کڑیا' تھا اوراب اس فلم کا تیسرا گانا ریلیزہوچکا ہے۔ اس گانےسے واضح ہےکہ 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر-2' میں عالیہ بھٹ نے شاندارکیمیوکیا ہے۔ وہیں اب یہ دیکھنا واقعی دلچسپ ہوگا کہ ورون دھون اورسدھارتھ ملہوترا بھی کیمیوکریں گے یا نہیں۔ یہاں دیکھئے فلم کا تیسرا گانا 'ہک اپ سانگ'۔


ٹائیگرشراف، تارا ستاریہ اوراننیا پانڈے کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر-2' کا ٹریلر12 اپریل کو ریلیزہوچکا ہے۔ اس ٹریلرمیں سامنےآچکا ہے کہ ٹائیگرنہیں بلکہ اس فلم کا سرپرائز پیکیج اس کےنئے ہیروہوں گے۔ اس ہیروکواگرولین کہیں توغلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ ہیرو ٹائیگرکوپیٹتے نظرآئیں گے اوراسی سے ہی ٹائیگرکا زبردست مقابلہ ہوگا۔


ٹائیگرکےلئے یہ فلم اس لئے خاص ہے کیونکہ انہیں اس فلم کے ذریعہ پہلی بارکرن جوہرکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ وہیں تارا ستاریہ اوراننیا پانڈے دھرما پروڈکشن کے بینرتلے آرہی فلم سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اتنے بڑے پلیٹ فارم کے ذریعہ ڈیبیو کرنا کسی بھی نیوکمرکےلئے خاص ہوگا۔
First published: Apr 30, 2019 05:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading