بیٹی کی پیدائش کے بعد وائرل ہوئی بے بی کے ساتھ عالیہ بھٹ کی یہ تصویر، جانیے کیا ہے پوری سچائی؟
بیٹی کی پیدائش کے بعد وائرل ہوئی بے بی کے ساتھ عالیہ بھٹ کی یہ تصویر، جانیے کیا ہے پوری سچائی؟۔ (Photo: @aliaabhatt/Instagram)
انٹرنیٹ پر اس طرح کی کئی تصویریں سامنے آئی ہیں، جس میں سے کچھ میں عالیہ بھٹ کے بغل میں ایک بچی کو بستر پر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تو وہیں دوسرے فوٹو میں عالیہ کی گود میں ایک بچی نظر آرہی ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور حال ہی میں والدین بنے ہیں۔ عالیہ نے ایک ننھی پری یعنی بیٹی کو جنم دیا ہے۔ عالیہ کے ماں بننے کے بعد سے ہی اب فینس کے درمیان کی بیٹی کو دیکھنے کی بے صبری دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ لوگ کپور خاندان کے گھر آئی اس ننھی پری کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اس درمیان انٹرنیٹ پر بچی کی کئی فرضی تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ جسے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی بتایا جارہا ہے۔
دراصل، کپور خاندان میں ننھے مہمان کے آنے کے بعد سے ہی انٹرنیٹ پر کچھ یوزرس کافی ایکٹیو ہوگئے ہیں جو بچی کی تصویروں کو مارف کرکے اسے عالیہ کی بیٹی کی فوٹو بتاکر پوسٹ کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اس طرح کی کئی تصویریں سامنے آئی ہیں، جس میں سے کچھ میں عالیہ بھٹ کے بغل میں ایک بچی کو بستر پر آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تو وہیں دوسرے فوٹو میں عالیہ کی گود میں ایک بچی نظر آرہی ہیں۔
وائرل ہورہی ہیں فرضی فوٹوز اتنا ہی نہیں ایک ویڈیو میں اسپتال میں عالیہ کے ساتھ ایک بچی کو دکھاکر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہی عالیہ کی بیٹی کی پہلی تصویر ہے، جب کہ یہ سب فرضی دعوے ہیں۔ اس طرح کی فوٹو اور خبریں بالکل فرضی ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ کپور خاندان یا بھٹ خاندان کے کسی بھی رکن نے ابھی تک عالیہ کی بیٹی کی کوئی تصویر عام نہیں کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔