உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالیہ بھٹ بولیں سڑک کے سیکویل میں کام کرنا خواب حقیقت ہونے جیسا ہے

    عالیہ بھٹ ۔  مہیش بھٹ

    عالیہ بھٹ ۔  مہیش بھٹ

    بالی وڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اپنی سپرہٹ فلم ’سڑک‘ کا سیکویل بنارہے ہیں ۔ اس فلم کے ذریعے وہ طویل عرصہ بعد ہدایت کے میدان میں واپسی کر رہے ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ سنجے دت، پوجا بھٹ اور آدتیہ رائے کپور کے بھی اہم کردار ہوں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ سڑک کے سیکویل میں کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ بالی وڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اپنی سپرہٹ فلم ’سڑک‘ کا سیکویل بنارہے ہیں ۔ اس فلم کے ذریعے وہ طویل عرصہ بعد ہدایت کے میدان میں واپسی کر رہے ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ سنجے دت، پوجا بھٹ اور آدتیہ رائے کپور کے بھی اہم کردار ہوں گے۔
      عالیہ بھٹ نے بچپن کی باتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم سڑک میں جب ماں کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا جاتا ہے تو میں نے اپنے والد مہیش بھٹ سے کہا تھا کہ آپ ماں کو ایسے کیسے باہر پھینک سکتے ہیں۔ اس وقت مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ محض فلم کا ایک سین ہے نہ کہ حقیقی زندگی ۔
      انہوں نے کہا کہ سڑک کے سیکویل میں کام کرنا بہت خوبصور ت بات ہے اور کسی خواب کے پورا ہونے جیسا ہی ہے۔ میرے لئے اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے کہ میرے والد مہیش بھٹ اس فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔ سبھی لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ تم اپنے والد کے ساتھ کب کام کرو گی تو اب میں اپنے والد کے ساتھ کام کررہی ہوں یہ میرے لئے بہت خاص ہوگا۔
      First published: