உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فینس نے پوچھا ایک ایکٹر کے طور پر کیا ہےRanbir Kapoorکی خاصیت،عالیہ بھٹ نے ایسی تصویر شیئر کردیا جواب

    عالیہ بھٹ  نے بتائی رنبیر کپور کی خاصیت۔

    عالیہ بھٹ نے بتائی رنبیر کپور کی خاصیت۔

    Alia Bhatt On Ranbir Kapoor: عالیہ بھٹ(Alia Bhatt) اور رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) ہدایت کار آیان مکھرجی(Ayan Mukerji) کی آنے والی فلم 'برہماسترا'(Brahmastra) میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن(Amitabh Bachchan)، ناگارجن(Nagarjuna) اور اداکارہ مونی رائے بھی ہیں۔

    • Share this:
      Alia Bhatt On Ranbir Kapoor: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈارلنگز کو لے کر زیر بحث ہیں۔ ان کی یہ فلم 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا، جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس دوران ایک صارف نے اداکارہ سے رنبیر کپور کی خاصیت کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی۔

      کیا ہے رنبیر کپور کی خاصیت
      انسٹاگرام پر سوال و جواب کے اس سیشن میں ایک مداح نے عالیہ سے پوچھا کہ بطور ساتھی اداکار رنبیر کپور کی کیا خاصیت ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عالیہ نے رنبیر کی ایک پیاری تصویر شیئر کی جس میں اداکار زمین پر لیٹے ہوئے اور اپنے دونوں ہاتھوں سے دل بنا رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا- 'رنبیر ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا سب سے آسان ہے۔ وہ وقت کا اور نظم و ضبط کا پابند ہے اور وہ کبھی بھی سیٹ نہیں چھوڑتا۔ اس کے آگے اداکارہ نے ایک خوبصورت لائن لکھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ شیئر کی گئی تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا- اس کے علاوہ وہ شاٹس کے درمیان میرے لیے اتنا چھوٹا دل بھی بناتاہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      پاپاRaja Chaudharyکو نظرانداز کررہی ہیں پلک!میسیج کا نہیں دیتی ہیں جواب

      یہ بھی پڑھیں:

      شادی شدہ اسٹار نے پاکستانی اداکارہ Saba Qamar کو کیا پرپوز، ایسا تھا ردعمل

      اس فلم میں دونوں آنے والے ہیں ساتھ نظر
      عالیہ بھٹ(Alia Bhatt) اور رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) ہدایت کار آیان مکھرجی(Ayan Mukerji) کی آنے والی فلم 'برہماسترا'(Brahmastra) میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن(Amitabh Bachchan)، ناگارجن(Nagarjuna) اور اداکارہ مونی رائے بھی ہیں۔

      غور طلب ہے کہ 15 جون کو اس فلم کا ٹریلر سامنے آیا تھا، جسے دیکھنے کے بعد مداح اس کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: