ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ پر بڑا انکشاف، پیشانی پربوسہ دینے پر ہرباربولتےتھے یہ بات

فلمی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنانے والے فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt And Alia Bhatt) کو لےکر عالیہ بھٹ نے ایک یاد شیئرکی ہے۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ پر بڑا انکشاف، پیشانی پربوسہ دینے پر ہرباربولتےتھے یہ بات
عالیہ بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ۔

ممبئی: وزیر اعظم نریندرمودی (Narendra Modi) کی اپیل پرکورونا وائرس کےخلاف جنگ میں 5 اپریل کو رات 9 بجے دیئے جلانےکےلئے آئیں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نےلائٹ سے متعلق ایک یادگار لمحےکو یاد کیا ہے۔ عالیہ بھٹ نے موم بتی جلانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’جب میں چھوٹی تھی تو ہر روز اسکول جانے سے پہلے والد مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt) کی پیشانی پر بوسہ دے کرجاتی تھی۔ میرے ہر بار بوسہ دینے پر وہ کہتے۔ ’آہ... لائٹ آگئی’۔ تب میں اس بات کو پوری طرح سے نہیں سمجھ پاتی تھی کہ دراصل اس کےکیا مطلب ہیں، لیکن مجھے یہ سمجھ آگیا تھا کہ ہماری زندگی میں بڑی گہرائی تک لائٹ کی اہمیت ہے’۔


عالیہ بھٹ نے مزید لکھا، ’اصل میں لائٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ امید ہے، یہ خوبصورتی ہے، یہ طاقت ہے اور آج یہ ایکتا ہے۔ یہ مطلب نہیں رکھتا کہ آج ہم کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں، بلکہ مطلب یہ رکھتا ہےکہ ہمیں ہمیشہ اپنے اندر روشنی بھرے رہنا چاہئے’۔





عالیہ بھٹ کی یہ تصویر ان کے مداحوں کو کافی پسند آرہی ہے۔ حالانکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ کورونا انفیکشن عالیہ بھٹ کی زندگی پرکافی اثر ڈالنے والا ہے۔ دراصل فلمی دنیا کے بڑے صحافی راجیو مسند تک نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اس سال 4 دسمبر کو رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’برہماستر’ کی ریلیز کے فوراً بعد دونوں ایک دوسرے کے ہوجائیں گے۔ لیکن اب ایسا مانا جارہا ہےکہ فلم کی ریلیز کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی آگے بڑھ سکتی ہیں۔
First published: Apr 07, 2020 12:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading