உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالیہ بھٹ کو بیرون ملک میں آئی شوہر رنبیر کپور کی یاد! ارجن کپور نے اداکارہ سے اس طرح کیا مذاق

    عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں اپنی ہالی ووڈ فلم کی شوتنگ کے سلسلے میں بیرون ملک میں ہیں۔ انہوں نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان کی تصاویر کو دیکھ کر ارجن کپور (Arjun Kapoor) بھلاں چپ کہاں بیٹھنے والے تھے۔ انہوں نے عالیہ بھٹ کا مذاق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    • Share this:
      عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو فلم کی وجہ سے بیرون ملک میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ دھوپ میں انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے پیلے رنگ کا ٹاپ اور آلیو گرین ٹائٹس پہن رکھا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے نو میک اپ لُک میں کافی ریلیکس موڈ میں لگ رہی ہیں۔

      عالیہ بھٹ نے تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں عالیہ بھٹ نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور اوپر کی طرف سر کر رکھا ہے۔ وہیں دوسری تصویر میں زمین پر لیٹی نظر آرہی ہیں اور تیسری تصویر میں اپنے چہرے پر ہاتھوں کو رکھ کر مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا ہے، ‘صرف میری سن شائن دے دو اور میں اپنے راستےپر چلوں گی‘۔ ان کے اس کیپشن کو پڑھ کر اداکار ارجن کپور نے تو مان لیا ہے کہ کیپشن کے ذریعہ انہوں نے اپنے شوہر رنبیرکپور (Ranbir Kapoor) کی بات کی ہے۔

      ارجن کپور نے بنایا مذاق

      عالیہ بھٹ کے اس کیپشن کو دیکھ کر ارجن کپور بھلا کہا ں چپ بیٹھنے والے تھے۔ انہوں نے عالیہ بھٹ کا مذاق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ارجن کپور نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’سن شائن ممبئی میں لو رنجن کے ساتھ شوٹنگ کر رہا ہے‘۔ ارجن کپور نے رنبیر کپور کے بارے میں اشارہ دے کر عالیہ بھٹ کو چِڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ارجن کپور نے ساتھ ہی لافنگ ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔ لوگوں کو عالیہ بھٹ کی تصاویر کے ساتھ ارجن کپور کا کمنٹ بھی پسند کر رہے ہیں۔

      عالیہ بھٹ کے کیپشن کو پڑھ کر ارجن کپور نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)
      عالیہ بھٹ کے کیپشن کو پڑھ کر ارجن کپور نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)

      اپریل میں ہوئی تھی شادی

      آپ کو بتادیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اس سال اپریل میں شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی رنبیر کپور کے گھر واستو پر ہوئی تھی۔ شادی کے پہلے یہ جوڑا تقریباً پانچ سالوں تک ریلیشن شپ میں رہے تھے۔ اس شادی میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فیملی کے رکن اور خاص دوست شامل ہوئے تھے۔

      عالیہ بھٹ نے ان تصاویر کو بھی شیئر کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)
      عالیہ بھٹ نے ان تصاویر کو بھی شیئر کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)

      ہالی ووڈ پروجیکٹ میں مصروف

      عالیہ بھٹ کی بات کریں تو وہ فی الحال Gal Gadot کے ساتھ پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس نیٹفلکس تھریلر شو میں Jamie Dornan بھی نظر آئیں گے۔ شوٹنگ کے لئے روانہ ہونے سے پہلے عالیہ بھٹ نے لکھا تھا، ’پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے لئے جارہی ہوں۔ نیوکمر جیسا پھر سے محسوس ہو رہا ہے۔ آپ مجھے وش کرسکتے ہو میں نروس ہوں‘۔

      بالی ووڈ پروجیکٹ

      عالیہ بھٹ کرن جوہر کی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی، جیا بچن اور دھرمیندر بھی نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ‘برہماستر‘ بھی اس سال ریلیز ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: