عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ایک ایسی اداکارہ ہیں، جو ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے پاس فی الحال کئی پروجیکٹس ہیں۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ ریلیشن شپ کی وجہ سے بھی میڈیا میں چھائی رہتی ہیں۔ اکثر عالیہ بھٹ دلچسپ پوسٹ اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب عالیہ بھٹ نے اپنی کچھ زبردست تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ یہ عالیہ بھٹ کی تصاویر Elle فوٹو شوٹ کی ہیں، جن میں عالیہ بھٹ کا گلیمرس انداز نظرآرہا ہے۔
عالیہ بھٹ کی Elle کی کور تصویر شاندار ہے۔ اس تصویر میں عالیہ بھٹ بلو آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بہت ہی خوبصورت نیک پیس اور پونی ٹیل کے ساتھ لُک کو مکمل کیا ہے۔ عالیہ بھٹ نے یہ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے بلو آوٹ فٹ کے ساتھ ایک کلوز اپ لُک بھی شیئر کیا ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کا یہ کارپوریٹ لُک کافی اچھا لگ رہا ہے۔

عالیہ بھٹ نے ایک میگزین کے لئے یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)
اس کے علاوہ عالیہ بھٹ نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ آف وہائٹ گاون میں نظر آرہی ہیں۔ یہ ایک آف شولڈر گاون ہے، جس کے اوپر انہوں نے نیٹ کے سیلیبس ہیں۔ ساتھ میں عالیہ بھٹ نے بن بنایا ہے، اس میں عالیہ بھٹ نے بالکل نیوڈ میک اپ کیا ہے۔

عالیہ بھٹ اس تصویر میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)
عالیہ بھٹ نے ایک آخری تصویر شیئر کی، جس میں وہ ریڈ گاون میں نظر آرہی ہیں۔ اس میں عالیہ بھٹ بیک لیس گاون پہنا ہوا ہے۔ عالیہ بھٹ اس تصویر میں بہت ہی گلیمرس لگ رہی ہیں۔ اس تصویر میں عالیہ بھٹ کے مداح بھی جم کر کمنٹ کر رہے ہیں۔ لوگوں کو ان کی یہ تصاویر بہت پسند آرہی ہیں۔

عالیہ بھٹ اس ریڈ گاون میں بہت ہی گلیمرس لگ رہی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: aliaabhatt/instagram)
عالیہ بھٹ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے علاوہ وہ فلم ’آر آر آر‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ انہوں نے اپنا فرسٹ لُک بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ ان کی فلم ڈارلنگ کی شوٹنگ بھی مکمل ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ‘برہماستر‘ میں نظر آنے والی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔