بہن شاہین بھٹ کے ساتھ چاٹ اور پانی پوری کے لطف اٹھاتی نظر آئی عالیہ بھٹ، حاملہ ہونے کے دوران ایسے گزار رہی ہیں وقت
بہن شاہین بھٹ کے ساتھ چاٹ اور پانی پوری کے لطف اٹھاتی نظر آئی عالیہ بھٹ، حاملہ ہونے کے دوران ایسے گزار رہی ہیں وقت
ان دنوں عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر اپنے بیبی بمپ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کے بچے کو لے کر مداح کافی پرجوش ہیں۔ رنبیر بھی اپنی بیوی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
فلموں کے مصروف شیڈول اور ایونٹس سے فی الحال عالیہ بھٹ کو تھوڑی فرصت ملی ہے۔ اس فرصت کے پل کو وہ اپنی سب سے اچھی دوست اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ انجوائے کررہی ہیں۔ ماں بننے جارہی عالیہ بھٹ نے ایک دن پہلے چاٹ ڈے منایا۔ ماں بننے والی خواتین کو طرح طرح کی چیزیں کھانے کی خواہش ہوتی ہے، کچھ ایسی ہی کریونگ عالیہ بھٹ کو بھی آرہی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک دن پہلے جم کر اٹ اور پانی پوری کھائی۔
عالیہ بھٹ نے منایا چاٹ ڈے عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں چاٹ کی فوٹو شیئر کی تھی جس پر چاٹ ڈے انہوں نے لکھا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فوٹو میں اپنی بہن شاہین کو بھی ٹیگ کیا تھا۔ اس سے پہلے اداکارہ نے پانی پوری کی فوٹو بھی شیئر کی تھی۔ بتادیں ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022 کو شادی رچائی تھی اور شادی کے تین میہنے کے اندر اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کی تھی۔
ان دنوں عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر اپنے بیبی بمپ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کے بچے کو لے کر مداح کافی پرجوش ہیں۔ رنبیر بھی اپنی بیوی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ حال ہی میں عالیہ بھٹ کے چھوٹے بھائی کا بھی ایک فنکشن تھا جس میں کپور فیملی کے ساتھ بھٹ فیملی نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب کی تمام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔
حال ہی میں برہمسترا میں نظر آئی تھی یہ جوڑی بتادیں کہ حال ہی میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'برہماسترا' ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر-عالیہ پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔