سُروں کی ملکہ کہلائی جانے والی 90 کی دہائی کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک 20 مارچ کو پیدا ہوئیں۔ چھوٹی سی عمر سے ہی لوگوں کے دلوں میں سُروں کے ایسے ترانے چھیڑے کہ پورے ملک کو اپنی آواز کا فین بنالیا۔ اپنی آواز سے پردے پر اسٹارس سے لے کر عام لوگوں کی لو اسٹوری کو مکمل کرنے والی الکا یاگنک کو اپنیپروفیشنل لائف کے لیے زندگی میں کافی قربانی دینی پڑی۔ اسٹارڈم حاصل کرنے کی اس جدوجہد میں الکا نے اپنی زندگی کے ایک بہت بڑے حصے کی قبرانی دی اور ان کے ھصے اپنے ہم سفر کی ’جدائی‘ آئی۔ جی ہاں، الکا کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم آپ کو ان کی اور ان کے شوہر کی کہانی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
چھوٹی سی عمر میں بالی ووڈ میں ہوئی انٹری صرف 10 سال کی عمر میں راج کپور کو اپنی آواز سے مدہوش کرنے والی الکا یاگنک نے فلم ’پائل کی جھنکار‘ فلم میں ’تھرکتا انگ لچک جھکی‘ گاکر اپنے کرئیر کی شاندار شروعات کی اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اپنے سروں کی دھن پر لوگوں کو نچانے کے بعد الکا نے اپنی زندگی مین آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا۔ الکا کے دل میں ایسے شخص نے انٹری کی، جو بعد میں ان کے دل کی دھڑکن بن گیا۔ ریلوے اسٹیشن پر شیلانگ کے بزنس مین نیرج کپور سےٹکرائی الکا یاگنک نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ انہیں دل دے بیٹھیں گی۔ پہلے دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر اس دوستی کا رنگ گہرا ہوتا گیا جو پیار میں بدل گیا۔
اسٹیشن کی ملاقات اور زندگی بھر کا ساتھ
پیار پروان چرھنے کے بعد الکا اور نیرج نے سال 1988 میں اپنے والدین کو اپنے رشتے اور شادی کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ دونوں خاندانوں نے اس کے لیے ہاں کردی، لیکن سب کو فکر بس الکا کے کرئیر کی تھی۔ سبھی چیزوں کے بارے میں سوچنے کے بعد سال 1989 میں الکا یاگنک اور نیرج کپور نے شادی کی۔ سات پھیرے لینے کے ساتھ ہی الکا نے اپنی ندگی کا ایک نیا سفر شروع کیا، جس کے ساتھ ان کی اچھی یادوں کے ساتھ ساتھ بہت بڑا دکھ بھی جڑا ہوا ہے۔
شادی کے بعد تحفے میں ملی ’جدائی‘
نیرج کپور کے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ دے کر جنم جنم کے بندھن میں بندھنے والی الکا یاگنک کے ہاتھ صرف اور صرف ’جدائی‘ لگی۔ دراصل، الکا یاگن 27 سالوں سے اپنے شوہر نیرج سے الگ رہ رہی ہیں۔
گلوکارہ کی نجی زندگی کو لے کر الگ الگ طرح کی باتیں اڑتی ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے۔ تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ آخر دونوں اتنے وقت سے الگ کیوں رہ رہے ہیں؟؟ تو اس کے پیچھے وجہ ہے الکا یاگنک کا کرئیر۔ الکا کا کرئیر ممبئی میں ہے تو نیرج کا شیلانگ میں۔ ایسے میں دونوں کو الگ رہنا پڑتا ہے۔ سبھی کو لگ رہا تھا کہ دونوں کے رشتے کی یہ دوری ان کی شادی شدہ زندگی میں پریشانی لاسکتی ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ الکا یاگنک اور نیرج کپور کے رشتے آج بھی اتنے ہی میٹھے ہیں، جتنے شادی کے وقت یا اس سے پہلے ہوتے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔