اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Pushpa کے دوسرے پارٹ کی اسکرپٹ ہے تیار، اللو ارجن کی فلم کو اس دن ریلیز کرنا چاہتے ہیں ڈائریکٹر سوکمار

    پنک وِلا کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم کے ڈائریکٹر سوکمار (Sukumar) نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پوشپا کے سیکوئیل کی اسکرپٹ کو لاک کردیا ہے اور اسے 17 دسمبر، 2022 کو ریلیز کرنے کا پلان بنارہے ہیں، یعنی ’پوشپا:دا رائز‘ کی ریلیز کے ٹھیک ایک سال بعد۔

    • Share this:
      ساوتھ کے سوپر اسٹار اللو ارجن (Allu Arjun) کی فلم ’پوشپا: دا رائز‘ (Pushpa: The Rise) حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اس فلم کو شائقین کی جانب سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے۔ سبھی ساوتھ انڈین زبانوں سمیت ہندی زبان میں بھی دھمال مچارہی ہے۔ پوشپا ایک دلچسپ موڑ پر ختم ہوئی ہے اور میکرس نے اس کے سیکوئیل ’پوشپا: دا رول‘ (Pushpa: The Rule) کو جلد اسکرین پر لانے کا وعدہ اپنے فینس سے کردیا ہے۔

      پنک وِلا کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم کے ڈائریکٹر سوکمار (Sukumar) نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پوشپا کے سیکوئیل کی اسکرپٹ کو لاک کردیا ہے اور اسے 17 دسمبر، 2022 کو ریلیز کرنے کا پلان بنارہے ہیں، یعنی ’پوشپا:دا رائز‘ کی ریلیز کے ٹھیک ایک سال بعد۔ بتادیں کہ پوشپا، 17 دسمبر2021 کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس کا دوسرا پارٹ اب ٹھیک ایک سال بعد اسی دن پر ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

      کیا فلم کے دوسرے پارٹ کے سین ہوئے ہیں شوٹ؟
      رپورٹ کے مطابق، سوکمار نے کہا کہ ہم نے پوشپا: دو رول کے دو سین شوٹ کیے ہیں، لیکن اب میں اُنہیں پھر سے شوٹ کرنا چاہتا ہوں۔ فی الحال، اس فلم کے سیکوئیل کو لے کر کچھ بھی شوٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اسکرپٹ تیار ہوچکی ہے اور اس کی شوٹنگ اگلے سال فروری کے آخر میں کریں گے۔

      اللو ارجن کی اس فلم کا پہلا پارٹ ایسے موڑ پر ختم ہوا ہے، جسے دیکھنے کے بعد شائقین میں یہ جاننے کا تجسس ہے کہ پوشپا اور فہد فاصل عرف شیخاوت کے درمیان جھگڑے کے بعد آخر نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

      فی الحال، فلم کے باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی اس فلم کے ہندی ورژن نے چار دنوں میں 16 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ فلم کے اوورآل کلیکشن کی بات کریں تو یہ فلم ورلڈ وائیڈ میں 173 کروڑ روپے کی کمائی کرکے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: