உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیف علی خان کی ’تانڈو’ پر ہندو دیوی - دیوتاوں کی توہین کا الزام، آئی ٹی وزارت نے Amazon Prime Video کے افسران کو کیا طلب

    سیف علی خان کی فلم ’تانڈو’ پر گھمسان جاری، آئی ٹی وزارت نے Amazon Prime Video کے افسران کو کیا طلب

    سیف علی خان کی فلم ’تانڈو’ پر گھمسان جاری، آئی ٹی وزارت نے Amazon Prime Video کے افسران کو کیا طلب

    وزارت برائے انفارمیشن وٹیکنالوجی نے ہندوستان میں امیزون پرائم ویڈیو کے افسران کیو ویب سیریز تانڈو کو لے کر جاری تنازعہ کے معاملے پر طلب کیا ہے۔ پرائم ویڈیو پر حال ہی میں جاری ہوئی ویب سیریز تانڈو پر ہندو دیوی - دیوتاوں کا مذاق اڑانے کو لے کر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزارت برائے انفارمیشن وٹیکنالوجی (Ministry of Information & Technology) نے ہندوستان میں امیزون پرائم ویڈیو (Amazon Prime Video) کے افسران کیو ویب سیریز تانڈو (Taandav) کو لے کر جاری تنازعہ کے معاملے پر طلب کیا ہے۔ پرائم ویڈیو پر حال ہی میں جاری ہوئی ویب سیریز تانڈو پر ہندو دیوی - دیوتاوں کا مذاق اڑانے کو لے کر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس سے متعلق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اس سیریز پر پابندی عائد کرنے کے لئے انفارمیشن ٹکنا لوجی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نے ہندو دیوی دیوتاوں کا مذاق اڑانے کو لے کر امیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’تانڈو’ پر پابندی عائد کرنے کے لئے مرکزی وزیر نشریات وٹکنا لوجی پرکاش جاویکڑ سے اتوار کو یہ بڑی اپیل کی ہے۔

      ویب سیریز تانڈو میں اداکار سیف علی خان، ڈمپل کپاڑیہ، سنیل گروور، تگمناشو دھولیہ، ڈنو موریہ، کمد مشرا، محمد ذیشان ایوب، گور خان، کرتکیکا کامرا نے اداکاری کی ہے۔ اس کا پریمیئر جمعہ کو کیا گیا۔ فلمساز علی عباس جعفر سیاست پر مبنی ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں۔ اسے گورو سولنکی نے لکھا ہے، جو آرٹیکل 15 کو لے کر جانے جاتے ہیں۔

      ممبئی - شمال مشرق سے رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نے کہا کہ اس طرح کے اسٹیج پر مواقع ہی ہندو دیوی - دیوتاوں کو اچھے ضمن میں نہیں دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کوٹک نے کہا، ’مختلف تنظیموں اور لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ہندو دیوی - دیوتاوں کا ’تانڈو’ ویب سیریز میں مذاق اڑایا گیا ہے۔ ان کے بارے میں (قابل اعتراض) تبصرہ کیا گیا ہے’۔ انہوں نے کہا، ’اس لئے ہم جاوڈیکر جی سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ اس ویب سیریز پر فوراً پابندی لگائیں۔ جذبات کو ٹھیس پہنچانے کو لے کر اس کے اداکارہ، فلمساز اور ڈائریکٹر کو معافی مانگنی چاہئے۔

      رکن پارلیمنٹ نے کہا- جان بوجھ کر ہندووں کے مذہبی جذبات کو کیا گیا مجروح

      رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک نے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر کو لکھے گئے خط کی کاپی اتوار کو ٹوئٹر پر شیئر کی اور کہا، ’ڈیجیٹل اشیا کو کنٹرول کرنے والی کوئی اٹانومس  باڈی ابھی نہیں ہے۔ ایسے میں اس طرح کے اسٹی، سیکس، تشدد، ڈرگس، نفرت اور فحاشی’ سے بھرے ہوئے ہیں۔ کبھی کبھی وہ مذہبی جذبات کو بھی تکلیف پہنچاتے ہیں’۔ انہوں نے 16 جنوری کو لکھے خط میں کہا، ’ایسا لگتا ہے کہ اس سیریز کے فنکاروں نے جان بوجھ کر ہندو دیوی - دیوتاوں کا مذاق اڑایا ہے اور ہندووں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے’۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: