உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنی دیول نے غدر میں’ہینڈپمپ‘کا سین جہاں کیا تھا شوٹ، Ameesha Patelنے بتائی وہ جگہ!

    سوپرہٹ فلم غدر کے ہینڈپمپ سین کے لوکیشن پر امیشا پٹیل نے بنائی ویڈیو۔

    سوپرہٹ فلم غدر کے ہینڈپمپ سین کے لوکیشن پر امیشا پٹیل نے بنائی ویڈیو۔

    Ameesha Patel Gadar Location Video: امیشا تھوڑا آگے جا کر کہتی ہیں، ’’جو پمپ اکھاڑا گیا تھا وہ یہیں تھا۔ پھر ہم سب سیڑھیوں کی طرف بھاگے۔ یہاں ہندوستان زندہ باد کا سین، زندہ باد ہے، زندہ باد رہے گا یہیں پر ہوا تھا۔

    • Share this:
      Ameesha Patel Gadar Location Video: بہت کم فلمیں ایسی ہوتی ہیں، جن کی کہانی، گانوں سے لے کر ڈائیلاگ، سین تک سب کچھ سوپر ہٹ ثابت ہوتا ہے اور طویل عرصے تک لوگوں کے ذہنوں میں یہ چھائی رہتی ہے۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی 2001 کی فلم 'غدر' ایسی ہی ایک فلم ہے، جس نے واقعی باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

      سب کو اس فلم کا وہ مشہور ہینڈ پمپ سین یاد ہوگا، جس میں سنی غنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہینڈ پمپ کو اکھاڑ پھینکتے ہیں۔ اس منظر پر کتنی سیٹیاں اور تالیاں بجیں، سنیما ہال میں دیکھنے والے اسے کیسے بھول سکتے ہیں۔

      لکھنو کے فرانسس کانوینٹ اسکول میں ہوا تھا شوٹ
      خاص طور پر 'غدر' کا ہینڈ پمپ سین کو اس لئے یاد کررہے ہیں کیونکہ فلم کی ہیروئن امیشا پٹیل نے اس جگہ کی ایک جھلک پیش کی ہے جہاں اسے شوٹ کیا گیا تھا۔ گو کہ اب وہ جگہ بالکل بدل چکی ہے لیکن یادیں تو یادیں ہوتی ہیں۔

      امیشا حال ہی میں ایک تقریب کے سلسلے میں لکھنؤ پہنچی تھیں۔ ایسے میں وہ اپنی یادیں تازہ کرنے اس مقام پر بھی گئیں جہاں 'غدر' کی شوٹنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے خاص طور پر اس مقام کی ویڈیو شیئر کی ہے جہاں 'غدر' کا مشہور ہینڈ پمپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔

      وہ جگہ لکھنؤ کا فرانسس کانوینٹ اسکول تھا جو اب بالکل بدل چکا ہے۔ ویڈیو میں جہاں امیشا کھڑی نظر آرہی ہیں، وہیں چاروں طرف ہریالی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ جب فلم کی شوٹنگ ہوئی تو یہاں ایسا نہیں تھا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)





      یہ بھی پڑھیں:

      Jennifer Wingetاس مشہور ایکٹر کی کرنا چاہتی تھیں پٹائی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے آپ

      یہ بھی پڑھیں:
      Janhvi Kapoor Video:منیش ملہوترا کی ڈیزائنر بلیک ساڑھی میں جھانوی کپور نے لوٹی محفل

      امیشا نے بتایا کہ اب بہت بدل گئی ہے وہ جگہ
      وہ کہتی ہیں، ''یہاں غدر کا مشہور سین شوٹ کیا گیا تھا۔ میرے پیچھے وہی جگہ ہے۔ یہاں کوئی گھاس نہیں تھی۔ اس وقت یہاں کوئی باغ نہیں تھا۔ یہ سب کچھ نہیں تھا۔ وہاں صرف سیڑھیاں تھیں۔

      امیشا تھوڑا آگے جا کر کہتی ہیں، ’’جو پمپ اکھاڑا گیا تھا وہ یہیں تھا۔ پھر ہم سب سیڑھیوں کی طرف بھاگے۔ یہاں ہندوستان زندہ باد کا سین، زندہ باد ہے، زندہ باد رہے گا یہیں پر ہوا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: