உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    America : پائلٹ نے والمارٹ اسٹور سے طیارہ ٹکرانے کی دی دھمکی، پولیس ہائی الرٹ

    America : پائلٹ نے والمارٹ اسٹور میں طیارہ حادثہ کرنے کی دی دھمکی، پولیس ہائی الرٹ ۔ علامتی تصویر ۔

    America : پائلٹ نے والمارٹ اسٹور میں طیارہ حادثہ کرنے کی دی دھمکی، پولیس ہائی الرٹ ۔ علامتی تصویر ۔

    Pilot Threatens To Crash Plane, United States: امریکہ سے ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں مسی سیپی شہر میں ایک پائلٹ نے طیارہ کو ٹکرانے کی دھمکی دی ہے ۔ اس بات کی جانکاری پولیس نے ہفتہ کو دی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaamericaamericaamericaamericaamerica
    • Share this:
      نئی دہلی : امریکہ سے ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں مسی سیپی شہر میں ایک پائلٹ نے طیارہ کو ٹکرانے کی دھمکی دی ہے ۔ اس بات کی جانکاری پولیس نے ہفتہ کو دی ۔ پائلٹ کی اس دھمکی کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور لوگوں کو اس علاقہ سے نکالنے کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ’ہمارے کارکنان کو نشانہ بنانے سے باز آو ورنہ...‘ عمران خان کی وارننگ


      جانکاری کے مطابق پائلٹ کی اس دھمکی کے بعد پولیس نے اس سے سیدھے طور پر رابطہ کرنا شروع کردیا ہے ۔ دھمکی کے بعد اب ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ والمارٹ اسٹور میں بنی دکانوں کو خالی کرانے میں مصروف ہوگیا ہے اور ساتھ ہی احتیاط کے طور پر شہریوں کو بھی اس جگہ کو خالی کردینے کیلئے کہا گیا ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: لائیو شو کے دوران بولتے۔بولتے اینکر نےنگل لی مکھی، مزیدار ردعمل دیکھ نہیں روک پائیں گےہنسی


      پولیس نے بتایا کہ پائلٹ کی دھمکی کے بعد سبھی ایمرجنسی خدمات کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پائلٹ لگاتار شہر کے اوپر طیارہ کو اڑا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ امریکہ کے وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پائلٹ نے پولیس کو 911 پر کال کرکے دھمکی دی تھی ۔

      پائلٹ کی دھمکی کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور فورا علاقہ کو خالی کرانا شروع کردیا ۔ پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو اس طرف نہ جانے کا مشورہ دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ جب تک خطرہ ٹال جانے کی اطلاع نہیں دی جاتی ہے علاقہ کی طرف نہ جائیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: