سری نگر: Tyrion Lannister نامی امریکی اداکار کو کون نہیں جانتا۔ Game of Thrones اور دیگرکئی سیریز کے ذریعہ اپنا نام کمانے والے Peter Dinklage کا ہم شکل ان دنوں سرخیوں میں ہیں، جنوبی کشمیرکے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر واقع میر بازار علاقے سے تعلق رکھنے والے طارق احمد میر نے Peter Dinklage کے ہم شکل ہونے کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔
سلمان خان فلمزکے بینرتلے بنی"بھارت" فلم میں روسی سرکس چلانے والے اداکار کی حیثیت سے انٹری کی جبکہ اور دیگر فلموں جیسے رتیش دیش مکھ اورسدھارتھ ملہوترا کی ’مرجاوا‘ اور ایکتا کپورکے بینرتلے بننے والی فلم ’یوٹرن‘ میں کام کرنے والے طارق احمد کی کافی ستائش ہو رہی ہے۔

طارق کے مطابق، انہیں پہلے سے ہی فلموں میں کام کرنے کا شوق تھا اور وہ اسٹیج شوز، ڈرامہ اور دیگرچھوٹے موٹے کاموں میں دلچسپی رکھتے تھے۔
طارق کے مطابق، انہیں پہلے سے ہی فلموں میں کام کرنے کا شوق تھا اور وہ اسٹیج شوز، ڈرامہ اور دیگرچھوٹے موٹے کاموں میں دلچسپی رکھتے تھے۔ طارق کےمطابق، ڈائریکٹر امتیاز علی نے ان کے ساتھ پہلگام میں سیلفی کھینچی، جس کے بعد وہ مشہور ہوگئے جبکہ عالمی اور ملکی سطح کے میڈیا ہاوس نے انہیں اپنی سرخیوں میں لایا اور وہ راتوں رات مشہور ہوگئے۔

طارق ان دنوں کئی فلموں اور اشتہار پروجیکٹوں پرکام کر رہے ہیں جبکہ ان کا اہل خانہ کافی خوش ہے۔
طارق ان دنوں کئی فلموں اور اشتہار پروجیکٹوں پرکام کر رہے ہیں جبکہ ان کا اہل خانہ کافی خوش ہے۔ نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا اہل خانہ، رشتہ دار، دوست احباب کافی خوش ہیں، چھوٹے قدکے مالک طارق احمد کے دوست بھی ان کی کامیابی سے خوش ہیں۔
طارق احمد کے دوست آکاش رشید کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے دوست پر فخر محسوس ہوتا ہے اور ان کے قد اور ان کے ہمشکل ہونے سے انہیں فلموں میں کام مل رہا ہے جو کہ خوش آیندہ بات ہے طارق کی والدہ انکے بیٹے کی کامیابی سے کافی خوش اور پُرامید ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔