ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امریکی ماڈل نے اپنی ماں کے ساتھ کردی کچھ ایسی حرکت کہ چیخ اٹھی خاتون اور پھر ہوا یہ۔۔۔

کریسی کے ذریعے شیئر کیا گیا ویڈیو دیکھ کر پہلے تو آپ کو خود ڈر لگے گا لیکن جب حقیقت سامنے آئے گی تو آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔

  • Share this:
امریکی ماڈل نے اپنی ماں کے ساتھ کردی کچھ ایسی حرکت کہ چیخ اٹھی خاتون اور پھر ہوا یہ۔۔۔
کریسی کے ذریعے شیئر کیا گیا ویڈیو دیکھ کر پہلے تو آپ کو خود ڈر لگے گا لیکن جب حقیقت سامنے آئے گی تو آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔

واشنگٹن: انپ  (Snake) کو دیکھ کر اچھے اچھوں کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔ پھر سانپ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا۔ اگر اچانک سانپ کسی کے سامنے آجائے تو اس کی چیخ نکلنے کے ساتھ۔ساتھ روح تک کانپ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں سانپ کو دیکھ کر خاتون کی چیخ نکل جاتی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو امریکی ماڈل (American Model) کریسی ٹیجن (Chrissy Teigen)  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنی ماں کے ساتھ پرینک کرتی نظر آرہی ہیں جس کیلئے انہوں نے ایک نقلی سانپ کا استعمال کیا۔ بتادیں کہ کریسی ٹیجن امریکی ماڈل ہیں اور لوگ انہیں ان کے چنچل رویے کیلئے بھی جانتے ہیں۔ کریسی کے ذریعے شیئر کیا گیا ویڈیو دیکھ کر پہلے تو آپ کو خود ڈر لگے گا لیکن جب حقیقت سامنے آئے گی تو آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔ دراصل کریسی نے ایک نقلی سانپ سوئمنگ پول کے پاس رکھ دیا۔ اب ان کی ماں سوئمنگ پول کے پاس پہنچیں تو سانپ کو دیکھ کر وہ چیخ اٹھیں۔

کریسی ٹیجن (Chrissy Teigen) نے اس پرینک کے دو ٹیزر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے  9 ستمبر کو شیئر کئے جس میں انہوں نے کوئی کیپشن نہیں دیا۔ پہلی ریکارڈنگ دس سیکنڈ سے تھوڑی زیادہ ہے جسے اب تک نو لاکھ 26 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ وہیں اس ویڈیو کو 8 ہزار سے 500  سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔


وہیں تمام لوگو اس پر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں اور کمینٹ بھی کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر سانپ پڑا ہوا ہے۔ دوسرے شاٹ میں ٹیزن کی ماں کو دکھایا گیا ہے جہاں وہ سوئمنگ پول میں اترتی نظر آرہی ہے۔



دوسرے ویڈیو میں ٹیزن کی کریسی کی ماں کو گھر کی طرف چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسے ہی وہ سانپ دیکھتی ہیں تو ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔ اتنا دیکھ کر ٹیزن زور۔زور سے ہنسنے لگ جاتی ہیں۔ یہ پرینک لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 12, 2020 12:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading