سروگیسی تنازعہ کے درمیان سامنے آیا نین تارا کے شوہر وگنیش کا بیان، شیئر کیا یہ پوسٹ
سروگیسی تنازعہ کے درمیان سامنے آیا نین تارا کے شوہر وگنیش کا بیان، شیئر کیا یہ پوسٹ
نین تارا اور وگنیش اسی سال جون کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، ان کی شادی کو ابھی صرف 4 ہی مہینے ہوئے ہیں۔ وہیں سروگیسی کا سہارا لیتے ہوئے دونوں جڑواں بچوں کے والدین بھی بن گئے ہیں.
ساوتھ کی مشہور اداکارہ نین تارا اور ڈائریکٹر وگنیش شیون ان دنوں سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ 4 مہینے پہلے شادی کے بندھن میں بندھے یہ کپل حال ہی میں سروگیسی کے ذریعے دو جڑواں بچوں کے والدین بنے ہیں، جس کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے انہوں نے فینس کو دی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد دونوں کو والدین بننے کی مبارکباد بھی ملی ہے، ساتھ ہی تنازعہ کا بھی انہیں سامنا کرنا پڑا۔
نین تارا اور وگنیش اسی سال جون کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، ان کی شادی کو ابھی صرف 4 ہی مہینے ہوئے ہیں۔ وہیں سروگیسی کا سہارا لیتے ہوئے دونوں جڑواں بچوں کے والدین بھی بن گئے ہیں.اس کے لئے فینس کی طرف سے دونوں کو خوب مبارکبادیاں ملی، لیکن وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کے معاملے میں دونوں نے سروگیسی کے ذریعے اتنی جلدی کیوں دکھائی۔ اتنا ہی نہیں تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم اے سبرامنیم نے اس معاملے کی جانچ بھی کرانے کی بات کہہ دی ہے کہ کہیں اتنی جلدی بچے کے جنم میں سروگیسی کے کسی رول کو تو نہیں توڑا گیا ہے۔ حالانکہ اب تک اس معاملے میں نین تارا اور وگنیش کی جانب سے کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔ اس درمیان اب وگنیش نے سوشل میڈی اپر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ وگنیش نے کہی یہ باتیں
اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر وگنیش شیون نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا، آپ کے پاس ہر ایک چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے، صبر رکھیے، شکر گزار رہیے۔
اس سے پہلے بھی وگنیش کا ایک پوسٹ سامنے آیا تھا، جسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا، ’صرف ان لوگوں کی طرف دھیان دیجیے جو آپ کی فکر کرتے ہیں، آپ کے لیے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں اور آپ کا اچھا چاہتے ہیں۔ وہ ہی آپ کے خاص ہیں۔ بہرحال، دونوں نے اب تک سروگیسی کو لے کر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔