உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو ماں نے دی تھی سیکس ایجوکیشن کی کتاب، پوسٹ کرکے کیا انکشاف

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اس درمیان ایرا خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سیلف کیئر کی بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ بڑی ہو رہی تھیں تو ان کی ماں نے ان کو سیکس ایجوکیشن کی ایک کتاب دی تھی۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ایرا خان (Ira Khan)، شکھرے کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو لے کر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ اس درمیان ایرا خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سیلف کیئر کی بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ بڑی ہو رہی تھیں تو ان کی ماں نے انہیں سیکس ایجوکیشن کی ایک کتاب دی تھی۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

      ایرا خان (Ira Khan) نے بتایا کہ جب ان کی ماں نے کتاب دی تھی، تب انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا تھا۔ عامر خان کی بیٹی نے انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرکے اس بات کو بتایا۔ انہوں نے فوٹو پر کیپشن میں لکھا، ’مجھے نہیں لگتا کہ میں نے پہلے کبھی اپنے جسم کو پوری طرح دیکھا ہے۔ جب میں بڑی ہو رہی تھی تو میری ماں نے مجھے سیکسوئل ایجوکیشن کی کتاب دی تھی۔ اس میں خود کو شیشے میں دیکھنے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ میرا جسم بہت بدل گیا ہے، ایک لمبا راستہ طے کرنا ہے’۔ پوسٹ میں ایرا خان نے ’اگتسو فاونڈیشن‘ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

      ایرا خان (Ira Khan) نے کچھ دن پہلے اپنے سوشل میڈیا پر ’اگتسو فاونڈیشن (Agatsu Foundation)‘ کے لانچ کا اعلان کیا تھا، جو ذہنی صحت کی مدد اور جسم بیداری پروگرام کو بڑھاوا دینے اور خود کے احساس کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ ایرا خان نے اپنے انسٹا گرام پر خود کا ایک ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کہا، ’میں نے ایک سیکشن 8 کمپنی رجسٹر کی ہے، جسے اگتسو فاونڈیشن کہا جاتا ہے، جو آج لانچ ہو رہی ہے‘۔

      ایرا خان نے اس سے پہلے ذہنی صحت سے متعلق بیداری پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر ڈپریشن کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔ ایرا خان اپنے ذہنی صحت کے موضوع کے بارے میں حساس رہی ہیں اور ’اگتسو فاونڈیشن‘ کے ساتھ، ان کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے، جنہیں خصوصی طور پر اس مشکل وقت کے دوران مدد کی ضرورت ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: