உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اڑتا پنجاب تنازع : امیتابھ بچن اور ہربھجن سنگھ نے فلم کی حمایت کی

    نئی دہلی: فلم اڑتا پنجاب کو لے کر سینسر بورڈ اور انوراگ کشیپ کے درمیان جاری تنازع کے درمیان بالی ووڈ کی معروف شخصیت امیتابھ بچن اور ٹیم انڈیا کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے فلم کی حمایت کی ہے ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: فلم اڑتا پنجاب کو لے کر سینسر بورڈ اور انوراگ کشیپ کے درمیان جاری تنازع کے درمیان بالی ووڈ کی معروف شخصیت امیتابھ بچن اور ٹیم انڈیا کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے فلم کی حمایت کی ہے ۔
      امیتابھ بچن نے ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس طرح کا نظام تیار کریں ن جہاں سینسر کے مقام پر صرف سرٹیفکیٹ ہو۔ تخلیقی صلاحیتوں کو قتل کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ ہم سب کو تخلیقی صلاحیتوں کی چھوٹ ہونی چاہئے، کیونکہ ہم اس میدان میں ہیں اور ہمارے پاس صرف تحریر کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مینوفیکچررز کو عدالت جانے کی ضرورت پڑرہی ہے ، کیونکہ اس سے فلم ریلیز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
      انہوں نے کہا کہ جب آپ ہماری تخلیقی صلاحیتوں کو مارتے ہیں تو گویا آپ ہماری روح کو مار دیتے ہیں۔ مجھے اڑتا پنجاب کے معاملے کی معلومات نہیں ہیں۔ لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انہیں ہائی کورٹ میں جانا پڑا ۔ ''
      ادھر ہربھجن نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ فلم اڑتا پنجاب میں کچھ بھی غلط نہیں ہے، بلکہ فلم کا مقصد پنجاب کو منشیات سے پاک ریاست بنانا ہے۔ پنجاب، محبت، امن، بھائی چارہ، تہذیب و ثقافت، احترام اور مجاہدین آزادی اور ممتاز کھلاڑیوں اور موسیقی کے لئے جانا جاتا ہے۔
      بھجی نے مزید کہا کہ مجھے اپنے پنجابی اور ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔فلم اڑتا پنجاب، پنجاب میں منشیات کی لت اوراس کی تجارت پر سوال اٹھاتا ہے۔ فلم میں پنجاب کے جو حالات ہیں ، اسے ہی دکھایا گیا ہے۔ اس میں غلط کیا ہے۔ ہم اپنے پنجاب کو منشیات سے آزاد ریاست چاہتے ہیں۔
      قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک چوبے کی ہدایت میں بنی انوراگ کشیپ کی فلم اڑتاپنجاب پر سینسر بورڈ نے روک لگا دی ہے۔ بورڈ نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ پنجاب کی جہاں جہاں صراحت کی گئی ہے انہیں فلم سے ہٹادیں۔
      First published: