உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیتابھ اور پرینکا ہوں گے بے مثال ہندستان کے برانڈ سفیر: ذرائع

    نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے بے مثال ہندستان کے برانڈ سفیر کے نام طے کر لئے ہیں۔

    نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے بے مثال ہندستان کے برانڈ سفیر کے نام طے کر لئے ہیں۔

    نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے بے مثال ہندستان کے برانڈ سفیر کے نام طے کر لئے ہیں۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے بے مثال ہندستان کے برانڈ سفیر کے نام طے کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرینکا چوپڑا اور امیتابھ بچن نئے برانڈ سفیر ہوں گے۔

      ذرائع کے مطابق دونوں کے ناموں کا باضابطہ اعلان 26 جنوری کے بعد ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب حکومت براہ راست طور پر برانڈ سفیر مقرر کرے گی۔ دونوں کو 3 سال کے لئے مقرر کیا جائے گا۔ امیتابھ اور پرینکا دونوں بے مثال ہندستان کے لئے کوئی پیسہ نہیں لیں گے۔

      بتا دیں کہ اب تک بے مثال ہندستان کے برانڈ سفیر کے طور پر کام کر رہے عامر خان کو حکومت نے آگے جاری نہیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدم برداشت پر عامر خان کے بیان کے بعد حکومت کی ہوئی رسوائی کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ تاہم حکومت کی طرف سے ہر بار یہی کہا گیا کہ اس تنازعہ سے عامر کو ہٹانے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس کمپنی سے عامر کا معاہدہ تھا، اس کمپنی سے حکومت نے ناطہ توڑ لیا۔
      First published: