امیتابھ بچن کو مبارکباد دینے کے لئے دیر رات ’جلسہ‘ پہنچے مداح، اداکار نے باہر نکل کر ادا کیا شکریہ
امیتابھ بچن کو مبارکباد دینے کے لئے دیر رات ’جلسہ‘ پہنچے مداح، اداکار نے باہر نکل کر ادا کیا شکریہ
بگ بی بیوی جیہ بچن اور پیارے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ آج KBC کے اسٹیج پر پہنچ کر لوگوں کو ایک خاص سرپرائز دینے والے ہیں۔ شو میں امیتابھ بچن اپنی زندگی کے کچھ خاص لمحات کو دوہراتے ہوئے نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج 80 سال کے ہوچکے ہیں۔ 11 نومبر کو امیتابھ بچن کی یوم پیدائش ہے۔ بچن کی ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک میں بھی بڑی فین فالوونگ ہے۔ سا درمیان بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ کو ان کی یوم پیدائش پر مبارکباد دینے کے لیے پیر کو دیر رات گئے ممبئی میں واقع ان کی قیام گاہ ’جلسہ‘ کے باہر فینس کا ہجوم اُمڈ پڑا۔ امیتابھ نے بھی اپنے فینس کو مایوس نہیں کیا اور آدھی رات کو اپنی قیام گاہ سے باہر نکل کر انہیں سرپرائز دیا۔
امیتابھ آدھی رات بعد اپنی رہائش گاہ جلسہ سے باہر نکلے، جہاں بڑی تعداد میں اُن کے فینس اکٹھا ہوئے تھے۔ انہوں نے سبھی کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر بعد پھر گھر کے اندر چلے گئے۔ اس دوران ان کے فینس کافی خوش اور پرجوش نظر آئے۔ وہیں، جلسہ کا گیٹ بند ہونے کے بعد ایک فین گیٹ کے باہر ہی انہیں الگ طرح سے سلام کرتا نظر آیا جس سے جڑا ایک ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فینس آدھی رات کو امیتابھ بچن کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔
#WATCH | Actor Amitabh Bachchan surprises fans gathered outside his residence 'Jalsa' in Mumbai, as he walks out at midnight to greet them on his birthday pic.twitter.com/9iijjaWRoi
کے بی سی میں کھلیں گے وہ راز جو ابھی تک کسی کو نہیں ہیں پتہ! بگ بی بیوی جیہ بچن اور پیارے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ آج KBC کے اسٹیج پر پہنچ کر لوگوں کو ایک خاص سرپرائز دینے والے ہیں۔ شو میں امیتابھ بچن اپنی زندگی کے کچھ خاص لمحات کو دوہراتے ہوئے نظر آئیں گے۔ امیتابھ بچن کی سالگرہ کے اس خصوصی ایپی سوڈ میں ابھیشیک بچن اور جیا بچن کے بی سی کے اسٹیج پر پہنچیں گے۔ امیتابھ بچن کو اب تک مقابلہ کرنے والوں سے سوالات کرتے دیکھا گیا ہے لیکن اب شو کے آنے والے ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ ہاٹ سیٹ پر بیٹھے نظر آئیں گے اور میگا اسٹار کی اہلیہ جیہ بچن سوال کریں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔