’بیٹی شویتا کی شادی کے بعد زیادہ ذمہ دار والد بنے امیتابھ‘،نواسی نوویا سے جیہ بچن نے کہی یہ بات
’بیٹی شویتا کی شادی کے بعد زیادہ ذمہ دار والد بنے امیتابھ‘،نواسی نوویا سے جیہ بچن نے کہی یہ بات
حال ہی میں جیہ بچن نے بھی اس کا انکشاف کیا ہے۔ نواسی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ شویتا بچن کی شادی کے بعد امیتابھ بچن ایک بہتر باپ بن پائے۔
لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن بالی ووڈ کا وہ ستارا ہیں جن کی چمک 50 سال کے کرئیر کے بعد بھی پھیکی نہیں پڑی ہے۔ گزشتہ جمعہ ہی ان کی نئی فلم ’گڈ بائے‘ ریلیز ہوئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں اداکار کی نجی زندگی سے جڑی اہم باتیں۔
امیتابھ بے شک بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹار رہے ہیں لیکن وہ اپنے نجی اور پروفیشنل لائف کو بالکل الگ رکھتے ہیں۔ اپنے کام کا اثر وہ کبھی بھی فیملی پر نہیں پڑنے دیتے ہیںَ کام میں مصروف ہونے کے بعد بھی وہ اپنی فیملی کے لئے ضروری وقت نکال لیا کرتے ہیں۔ لیکن شادی کے بعد جب وہ والد بنے تو ایسا نہیں ہوپاتا تھا۔ امیتابھ اس وقت بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹار تھے جس کی وجہ سے وہ کافی مصروف رہا کرتے تھے۔ ان دنوں فلم انڈسٹری میں زیادہ تر فنکار مصروفیت کی وجہ سے تین شفٹ میں کام کیا کرتے تھے۔ سال 1974 میں جب شویتا بچن کا جنم ہوا اس وقت زنجیر سوپر ہٹ ہو چکی تھی اور امیتابھ بچن کے پاس فلموں کی لائن بھی لگ چکی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بی ان دنوں کافی زیادہ مصروف رہنے لگے۔ 1974 سے 1980 کے درمیان انہوں نے دیوار، شعلے، کبھی کبھی، چپکے چپکے، امر اکبر انتھونی، تریشول اور مقدر کا سکندر جیسی سوپر ہٹ فلمیں دیں۔ اتنی مصروفیت کی وجہ سے وہ فیملی کو اتنا وقت نہیں دے پاتے تھے۔ تب جیہ بچن نے بچوں کی دیکھ بھال کی۔
حال ہی میں جیہ بچن نے بھی اس کا انکشاف کیا ہے۔ نواسی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ شویتا بچن کی شادی کے بعد امیتابھ بچن ایک بہتر باپ بن پائے۔ اس بات چیت میں جیہ نے نویا سے کہا کہ میں آپ کی والدہ کی شادی کے بعد ہی ایکٹیو والدین بنے، اس سے پہلے میںہی سب کچھ کرتی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ اس سال 11 اکتوبر کو امیتابھ بچن اپنی 80ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر جیہ اپنے بیٹے ابھیشیک کے ساتھ KBC کی ہاٹ سیٹ پر بیٹھی نظر آئیں گی۔ اس شو میں وہ امیتابھ سے متعلق کئی بڑے انکشافات کرتی نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔