ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بھرا پانی، سامنے آیا ایسا ویڈیو

امیتابھ بچن کے بنگلے کے باہرجل بھراؤ اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ اب ان کے بنگلے کے اندربھی پانی جانے لگا ہے۔

  • Share this:
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بھرا پانی، سامنے آیا ایسا ویڈیو
امیتابھ بچن کے بنگلےکے باہر بھرا پانی۔

ممبئی: بارش سے بالی ووڈ نگری کے حالات درہم برہم ہیں، کیا عام، کیا خاص سبھی بھاری بارش سے پریشان ہیں۔ اس دوران میگا اسٹارامیتابھ بچن کے گھرکے باہربھی پانی بھرچکا ہے۔ عالم یہ ہے کہ پانی گھرکے اندرگھسنے لگا ہے۔ اس وجہ سے وہاں احتیاط برتی جارہی ہے تاکہ پریشانی میں اضافہ ہونے سے قبل اس سے نمٹ لیا جائے۔ پانی بھرنے سے گھرکے باہرآنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حال ہی میں امیتابھ بچن کےگھرکے باہر سے ایک ویڈیوسامنےآیا ہے۔ اس ویڈیومیں جل بھراؤ کی خطرناک حالت صاف طور پر نظر آرہی ہے۔


امیتابھ بچن کےگھرکے سامنے جل بھراؤ کا یہ ویڈیو ورل بھوانی نےاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا- 'ممبئی میں مسلسل بارش، یہاں پرامیتابھ بچن کے پرانے بنگلے کا سین۔ ایسا لگتا ہے کہ آج ان کے بنگلےکےاندربھی پانی جا چکا ہے'۔ اس ویڈیومیں جل بھراؤ کے سبب پانی کے اندرڈوب کرنکل رہے لوگ نظرآرہے ہیں۔ ایک نوجوان بائیک پرسوارہے اورکچھ لوگ اس کی بائیک کو دھکا مارکرپانی سے باہرنکالنے کی کوشش کرتے نظرآرہے ہیں۔ یہاں دیکھیں وائرل ہورہا یہ ویڈیو۔



ممبئی میں یہ خطرناک سیلاب کی صورتحال کوکئی اوربالی ووڈ اسٹارس نے بھی شیئرکیا ہے۔ اداکارارجن رامپال نے چٹکی لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئرکیا تھا۔ اس ویڈیومیں ایک کارپانی کے اندرجاکرسڑک پارکرنے کی کوشش کررہی تھی۔ اس ویڈیو کے ساتھ ارجن رامپال نے لکھا 'صرف ہندوستانی کاریں ہی ممبئی کی بارش کوجھیل سکتی ہیں، تو محفوظ رہیں اورہندوستانی کاروں کو ڈرائیوکریں'۔ یہاں دیکھیں ارجن رامپال کے ذریعہ شیئرکی گئی یہ ویڈیو۔  








View this post on Instagram



Only Indian cars survive in this weather. Be safe. Drive Indian.

A post shared by Arjun (@rampal72) on Sep 4, 2019 at 6:52am PDT




بات کریں ورک فرنٹ کی توان دنوں امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'برہمااستر' کی تیاریوں میں مصروف ہوئے ہیں۔ اس فلم میں رنبیرکپور، عالیہ بھٹ، مونی رائے، ڈمپل کپاڑیا اہم رول نبھاتے نظرآئیں گے۔ اس کے ساتھ امیتابھ بچن، آیوشمان کھورانہ کے ساتھ بھی ایک فلم کرنے جارہے ہین۔ ان دنوں بگ بی اپنے کوئزشو 'کے بی سی 11' کولے کرسرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔
First published: Sep 05, 2019 10:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading