உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Suhana Khan کا امیتابھ بچن کی نواسی نوویا کی تصویر پر کیا گیا کمنٹ ہوا وائرل، ماں نے بھی دیا ایسا ری ایکشن

    نوویا نویلی کی نئی فوٹو پر کمنٹس کی ہورہی ہے خوب برسات۔

    نوویا نویلی کی نئی فوٹو پر کمنٹس کی ہورہی ہے خوب برسات۔

    Navya Naveli Nanda Photo: نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda)اپنی ماں کی طرح فلموں میں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔ وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور کاروبار میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Lucknow | Uttar Pradesh | New Delhi | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      Navya Naveli Nanda Photo:بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرح ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک ان کی نواسی نویا نویلی نندا(Navya Naveli Nanda) کا نام ہے۔ نویا نے بھلے ہی فلمی دنیا میں اپنا کیرئیر نہ بنایا ہو لیکن سوشل میڈیا پر وہ کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور تصویروں کے ذریعے لائم لائٹ کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

      نوویا نے شیئر کی تصویر
      شویتا اور نکھل نندا کی بیٹی نویا نندا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پروفیشنل روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ہمیشہ کی طرح وہ اس روپ میں بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ناویا نے کیپشن میں لکھا #entreprenaari۔

      سوہانا خان نے کیا یہ کمنٹ
      جیسے ہی نویا نے اس تصویر کو شیئر کیا، عام لوگوں سے لے کر کئی بڑے سیلیبس کے اس پر ردعمل آنے لگے۔ شاہ رخ خان کی بیٹی اور نویا کی اچھی دوست سمجھی جانے والی سہانا خان نے بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا- 'او واؤ'، ساتھ ہی ساتھ سوہانا نے مسکراتے ہوئے چہرے والے ہارٹ ایموجی بھی کمنٹ کیا جو محبت اور دوستی کے رشتے کو ظاہر کرتا ہے۔

      اس کے ساتھ ہی نویا کی ماں شویتا بچن نندا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سہانا خان کی طرح اسی ایموجی کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے پیار سے 'نبیا' (Nabyaaaaaa) لکھا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Navya Naveli Nanda (@navyananda)





      یہ بھی پڑھیں:

      جب جدوجہد کے دنوں میں ویٹریس بن گئی تھیNora Fatehi، اس وجہ سے کہا تھا-’یہ آسان نہیں تھا‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Kareena Kapoor Khanنے سیف کےساتھ شیئر کی یہ خاص تصویر، بتایا-کیا ہے ان کی زندگی کا پیار

      فلموں میں نہیں اس میں ہے نوویا کو دلچسپی
      نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda)اپنی ماں کی طرح فلموں میں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔ وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور کاروبار میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہ اپنے والد کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ساتھ ہی 'پروجیکٹ نویلی' نامی کمپنی کی بانی اور 'آرا ہیلتھ' کی شریک بانی ہیں۔ یہ کمپنی صنفی مساوات کے مسائل پر کام کرتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: