ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی نواسی نویا نے کیا یہ بڑا انکشاف، اپنی اس بیماری کے بارے میں بتایا، سامنے آیا ویڈیو

امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کے نواسی نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda) نے خود اپنے انزائیٹی (Anxiety) سے جوجھنے اور اس کے علاج کے لئے تھیریپی لینے کی بات کا انکشاف کیا ہے۔ نویا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے اس جدو جہد کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
امیتابھ بچن کی نواسی نویا نے کیا یہ بڑا انکشاف، اپنی اس بیماری کے بارے میں بتایا، سامنے آیا ویڈیو
امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کے نواسی نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda) نے خود اپنے انزائیٹی (Anxiety) سے جوجھنے اور اس کے علاج کے لئے تھیریپی لینے کی بات کا انکشاف کیا ہے۔ نویا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے اس جدو جہد کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

امیتابھ بچن  (Amitabh Bachchan) کے نواسی نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda) گریجویٹ ہوتے ہی بزنس وومن بن گئی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنے اپنے ادارہ آرا ہیلتھ (Aara Health) شروع کیا ہے۔ ان کی یہ آرگنائزیشن مینٹل ہیلتھ اور اس سے جڑی مشکلات کو لیکر بیداری پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ اسی درمیان نویا نویلی نے خود اپنے انزائیٹی (Anxiety) سے جوجھنے اور اس کے علاج کے لئے تھیریپی لینے کی بات کا انکشاف کیا ہے۔ نویا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے اس جدو جہد کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


آرا ہیلتھ (Aara Health)  نام کا یہ ادارہ چار لڑکیوں نے مل کر شروع کیا ہے جن میں سے ایک امیتابھ بچن کی نوادی نویا ہیں۔ اہنے ادارے کی باقی کی کو۔فاؤنڈروں سے بات کرتے ہوئے نویا نے کہا، شروعات میں وہ تھیریپی کیلئے جانے بات کرنے میں اتنی مطمئن نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا، میرے لئے یہ کافی نیا تھا۔ میں اس کے بارے میں بات کرنے سے پہلے خود اس کے بارے میں تجربہ کرنا چاہتی تھی۔ حالانکہ میرے کنبے کو پتہ تھا کہ میں تھیریپی لے رہی ہوں لیکن شاید کوئی میرا دوست نہیں جانتا تھا کہ میں ایسا کر رہی ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں ابھی انہیں بتا پاؤں گی یا نہیں۔




 




View this post on Instagram




 

Grand children .. Grand parents ..❤️ .. and the arrangement of the metal casts at the back of the picture, have not been deliberately done according to the seating arrangement in front of them .. .. happens .. ❤️❤️


A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan) on





اپنی بیٹی کے اس ویڈیو پر ان کی ماں شویتا بچن نے براوو کمینٹ بھی کیا ہے۔ نویا نے آگے کہ میں حال ہی میں اس سے نکلی ہوں۔ جیسا کہ تم نے کہا تھا کہ تمہیں محسوس ہوا کہ تم اس پریشانی کی سب سے بری حالت میں پہنچ چکی ہو لیکن میرے ساتھ تو یہ کئی مرتبہ ہوا لیکن مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ پھر مجھے لگا، کچھ بدلنے کی ضرورت ہے اور مجھے اب اس کے بارے میں بات کرنی ہی پڑے گی۔ اب ہفتے میں ایک مرتبہ یہ میرے روٹین میں شامل ہوگیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس بری حالت میں پھر سے کبھی پہنچوںگی۔ کیونکہ اب سب میرے کنٹرول میں ہے، میں کسی سے اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔ یہاں تک کہ میں ان چیزوں کو سمجھ گئی ہوں، جو مجھے اس بہت بری حالت میں پہنچا دیتے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ  لوگوں کو کافی دیر سے سمجھ آتا ہے جی انہیں سچ میں مدد کی ضرورت ہے۔




بتادیں کہ نویا نے فورڈم یونیورسٹی سے ڈجیٹل ٹکنالوجی میں گریجویشن کیا ہے۔ حال ہی میں ان کی گریجویشن سریمنی ان کے ممبئی والے گھر میں ہی ہوئی کیونکہ وہ کوروناوائرس کی وجہ سے اپنی یونیوررسٹی واپس نہیں جاسکتی تھیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 04, 2020 07:47 PM IST