ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کو ملا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، بولے- مجھےابھی کام کرنا ہے

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں امیتابھ بچن کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے دادا صاحب پھالکے اعزاز 2018 سے سرفرازکیا۔

  • Share this:
امیتابھ بچن کو ملا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، بولے- مجھےابھی کام کرنا ہے
امیتابھ بچن کو ملا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ۔ تصویر: اے این آئی

نئی دہلی: صدی کی عظیم شخصیت امیتابھ بچن کواتوارکوراشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں دادا صاحب پھالکےاعزازسے سرفرازکیا گیا۔ انہیں یہ اعزازصدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نےنوازا۔ اس اعزازسے سرفرازہونےکے بعد انہوں نےملک کی عوام اورتقریب میں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔


صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے دادا صاحب پھالکےایوارڈ لینےکے بعد امیتابھ بچن نے مزاحیہ اندازبھی دکھایا۔ انہوں نےشکریہ خطاب کےدوران کہا 'میں ہندوستانی حکومت، وزارت اطلاعات نشریات اورجیوری کےاراکین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نےمجھے دادا صاحب پھالکےاعزازکےاہل سمجھا۔ یہ اعزازدینےکی شروعات تقریباً 50 سال پہلے ہوئی۔ مجھے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرتےہوئے بھی تقریباً 50 سال ہوگئے ہیں'۔




انہوں نےمزید کہا، 'جب اس اعزازکا اعلان ہوا تومیرے دل میں ایک شک پیدا ہوا کہ کیا یہ اشارہ ہے میرے لئےکہ بھائی صاحب بہت کام کرلیا آپ نےاب گھربیٹھئے، لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ ابھی بھی تھوڑا، بہت کام باقی ہے، جسےمجھے پورا کرنا ہے، آگے بھی کام کا موقع ملےگا'۔



واضح رہے کہ پہلےامیتابھ بچن کودادا صاحب پھالکےایوارڈ 23 دسمبرکو قومی فلم ایوارڈ تقریب میں دیا جانا تھا، لیکن اس وقت بخارہونےکےسبب وہ اس میں شامل نہیں ہوپائےتھے۔ اس کی اطلاع انہوں نےٹوئٹرپردی تھی۔ امیتابھ بچن نےٹوئٹ کیا تھا، 'بخارہے...!۔ مقدارکی اجازت نہیں ہے...۔ دہلی میں کل قومی اعزازمیں شامل نہیں ہوپاؤں گا... بہت بدقسمتی ہے... مجھےافسوس ہے....!۔ اس اعزازکا نام دھنڈی راج گووند پھالکےکےنام پررکھا گیا ہے، جنہیں ہندوستانی سنیما کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ یہ اعزاز1969 میں شروع ہوا تھا۔ اس اعزازکےتحت ایک طلائی تمغہ، ایک شال اور10,00000 روپئے نقد فراہم کئے جاتے ہیں۔
First published: Dec 29, 2019 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading