ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب امیتابھ بچن نے بھری محفل میں جیا بچن کو کیا Kiss، بیچ میں بیٹھے تھے بیٹے ابھیشیک، دیا ایسا رد عمل: ویڈیو وائرل

جیا بچن (Jaya Bachchan) کے ساتھ امیتابھ بچن کی محبت کی کہانی جگ ظاہر ہے۔ آج جیا بچن کی سالگرہ ہے، اس موقع پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو امیتابھ بچن اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔

  • Share this:
جب امیتابھ بچن نے بھری محفل میں جیا بچن کو کیا Kiss، بیچ میں بیٹھے تھے بیٹے ابھیشیک، دیا ایسا رد عمل: ویڈیو وائرل
اس ویڈیو امیتابھ بچن اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے انڈسٹری میں قدم رکھے 50 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے 1969 میں سات ہندوستانی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اب بھی وہ انڈسٹری میں ایکٹو ہیں۔ جیا بچن (Jaya Bachchan)  کے ساتھ امیتابھ بچن کی محبت کی کہانی جگ ظاہر ہے۔ آج جیا بچن کی سالگرہ ہے، اس موقع پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن جیا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران یہ تینوں  ساتھ بیٹھے ہیں۔


ویڈیو میں شاہ رخ خان شو کی میزبانی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریکھا ، کاجول ، سوناکشی سنہا جیسے بالی ووڈ ستارے بھی ویڈیو میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تبھی امیتابھ بچن ایوارڈ ملنے کی خوشی میں  اچانک تمام لوگوں  کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔ ایسے میں دونوں کے  بیچ میں بیٹھے بیٹے ابھیشیک  بچن تھوڑا سا حیران ہوجاتے ہیں اور بہت ہی پیارا ردعمل دیتے ہیں۔




ابھیشیک بچن کا رد عمل تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس پر کمینٹس کرتے ہوئے  سوشل میڈیا یوزرس ابھیشیک بچن کے رد عمل پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ وابستہ رہتے ہیں۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو بگ بی جلد ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ 'برہماستر' فلم میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن دپیکا پاڈوکون کے ساتھ 'دی انٹرن' کے ہندی ری میک میں بھی نظر آئیں گے۔ جس کا اعلان حال ہی میں کیا گیا ہے۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کی بیوی جیہ بچن (Jaya Bachchan) کے یوم پیدائش پر انہیں ہر جانب سے مبارکباد مل رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) اور ان کی نواسی نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda) اس دن کو بیحد ہی خاص بنا دیا۔
جیہ بچن آج 73 سال کی ہو گئی ہیں۔ ایسے میں ان کے یوم پیدائش پر بالی ووڈ سیلیبس سے لیکر فینس اس دن کو خاص بنانے میں لگے ہیں۔ جیہ بچن اپنے آپ میں بیحد ہی خاص پرسنالٹی رکھتی ہیں۔ امیتابھ بچن انہیں 'لیڈی آف دا ہاؤس' کہتے ہیں۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)





اپنی ماں کو خاص محوسوس اور اس دن کو اسپیشل بنانے کیلئے ابھیشیک بچن نے ایک پرانی تصویر پوسٹ کرکے یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، یوم پیدائش مبارک ہو ماں، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Navya Naveli Nanda (@navyananda)





وہیں شویتا نندا کی بیٹی یعنی جیہ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بھی اپنی نانی ماں کیلئے سوشل میڈیا پر بیحد ہی خاص تصویر کے ساتھ یوم پیدائش کو خاص بنایا۔ نویا اپنی نانی کے بیحد قریب ہیں۔ نویا نے جیہ بچن کی تصویروں پر لکھام نانی آئی لو یو، یوم پیدائش مبارک ہو۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 09, 2021 06:19 PM IST