فلم انڈسٹری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن وقت کے پابند رہے ہیں اور اکثر شوٹنگ کے سیٹ پر ٹائم پر پہنچتے ہیں۔ لیکن ایک مرتبہ ایسا ہواتھا کہ بگ بی سیٹ پر پہنچنے میں لیٹ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں ڈائریکٹر کی ڈانٹ بھی کھانی پڑی تھی۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں انوراگ کیشپ نے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔
امیتابھ کو اس ڈائریکٹر نے لگائی تھی ڈانٹ سال 2004 میں آئی فلم لکشیہ تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، ریتیک روشن، پریتی زنٹا اہم رول میں نظر آئے تھے۔ فلم کو فرحان اکٹر نے ڈائریکٹ کیا تھا، جب کہ زویا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی تھیں۔ انوراگ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زویا ہر چیز کا کافی دھیان رکھا کرتی تھیں۔ ساتھ ہی ان کی کوشش ہمیشہ یہی ہوتی تھی کہ شوٹنگ ٹائم پر شروع ہوجائے۔ ایسے میں ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا سبھی انتظار کررہے تھے، جب زویا اختر کو پتہ چلا کہ سبھی امیتابھ بچن کے آنے کا انتظار کررہے ہیں تو انہوں نے فوری بگ بی کو فون ملایا اور کہا، ’سب آپ کا انتظار کررہے ہیں، سیٹ پر آپ کی ضرورت ہے، سر، پلیز جلدی آئیے۔‘ زویا نے پوری یونٹ کے سامنے بگ بی سے یہ بات کہی تھی۔
انوراگ کشیپ نے زویا اختر کی جدوجہد کے بارے میں بھی اس انٹرویو میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ زویا کو اپنی پہلی فلم بنانے میں تقریباً 10 سال لگے۔ انوراگ نے بتایا کہ زویا کی جدوجہد فلم انڈسٹری میں بہت رہی ہے۔ انوراگ نے کہا کہ آج زویا اختر کو جدوجہد نہیں کرنی پڑتی ، لیکن انہوں نے یہ مقام خود بنایا ہے۔ انوراگ کے مطابق فرحان نے تین فلمیں لکشیہ ، دل چاہتا ہے اور ڈان بنائی تھیں لیکن اس کے باوجود زویا کو فلم بنانے کے لیے اپنے اداکاروں کو خود لانا پڑا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔